نئی دہلی: جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ گھریلو ٹی20 سیریز کے لئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوگیا ہے۔ 18 رکنی ٹیم میں تیز گیند باز عمران ملک اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارش دیپ سنگھ جیسے نوجوان بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ وہیں کئی ایسے کھلاڑی ہیں، جنہیں مایوسی ہاتھ لگی ہے۔ آئی پی ایل فرنچائزی کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سٹار بلے باز نتیش رانا (Nitish Rana) بھی ان میں سے ایک ہیں، جو موقع کی تلاش میں تھے۔ ہندوستانی اسکواڈ میں اپنا نام نہ دیکھ کر نتیش رانا کو کافی مایوس ہوئی۔ انہوں نے اس کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا۔
ہندوستانی ٹیم 9 جون سے جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچوں کی ٹی20 سیریز میں اپنی ٹیم کے لئے کئی اہم اننگیں کھیلی۔ وہ اس وقت شاندار فارم میں ہیں۔ نتیش رانا نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا، ’حالات جلد بدلیں گے‘۔ رانا کے اس ٹوئٹ سے فینس بھی الگ الگ تبصرہ کر رہے ہیں۔ بیشتر مداح نتیش رانا کے حق میں کمنٹ کر رہے ہیں۔

نتیش رانا کا ٹوئٹ
نتیش رانا نے 14 میچوں میں 361 رن بنائے
نتیش رانا نے ہندوستان کی طرف سے دو ٹی20 میچ کھیل چکے ہیں۔ حالانکہ اس دوران وہ کچھ خاص کمال نہیں کرسکے۔ نتیش رانا نے جولائی 2021 میں سری لنکا دورے پر میزبان ٹیم کے خلاف اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد انہیں موقع نہیں ملا۔ آئی پی ایل کی بات کریں، تو نتیش رانا نے 91 میچوں میں تقریباً 28 کی اوسط سے کل 2181 رن بنائے ہیں۔ موجودہ آئی پی ایل میں نتیش رانا نے 14 میچوں میں تقریباً 144 کے اسٹرائیک ریٹ سے کل 361 رن بنائے۔
پہلا ٹی20 میچ 9 جون کو دہلی میں کھیلا جائے گا
جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستانی ٹیم کی کمان کے ایل راہل سنبھالیں گے۔ گھریلو ٹی20 سیریز میں روہت شرما، جسپریت بمراہ اور وراٹ کوہلی جیسے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔ آئی پی ایل کے اس سیزن میں شاندار کارکردگی کرنے والے تیز گیند باز اویش خان، وکٹ کیپر دنیش کارتک اور آل راونڈر ہاردک پانڈیا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سیریز کا پہلا ٹی20 دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔