راجستھان رائلس نے آئی پی ایل 2023 کے 17ویں میچ میں چنئی سوپر کنگس کو ان کے ہوم گراونڈ پر تین رنوں سے ہرادیا ہے۔ راجستھان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 8 وکٹ کے نقصان پر 175 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں چنئی کی ٹیم 172 رن بنانے میں ہی کامیاب ہوپائی۔ اس میچ میں چنئی کو جیت کے لیے آخری گیندپر 5 رنوں کی ضرورت تھی اور اسٹرائیک دھونی کے پاس تھی، لیکن دھونی آخری گیند پر باونڈری لگانے میں ناکام رہے اور چنئی مقابلہ ہار گیا۔
چنئی کو آخری اوور میں جیت کے لیے 21 رن چاہے تھے اور کریز پر دھونی کھڑے تھے۔ ایسے میں سندیپ شرما پر دباو واجبی تھا اور سندیپ کافی دباو میں بھی نظر آئے۔ حالانکہ سندیپ شرما نے اوور کی پہلی دو گیند وائیڈ پھینکی۔ اس کے بعد اوور کی پہلی لیگ ڈیلیوری پر انہوں نے کوئی رن نہیں دیا۔ لیکن اگلی دو گیندوں پر دھونی نے دو چھکے لگائے اور چنئی کو میچ میں واپسی کروائی۔ اس کے بعد گراونڈ پر موجود شائقین کا جوش اور تجسس دیکھنے لائق تھا۔
Historic - 2.2 cr peak viewership at JioCinema. The highest of IPL 2023.
چنئی کو آخری تین گیندوں پر جیتنے کے لیے 7 رنز درکار تھے اور سب کو لگا کہ چنئی اب جیت جائے گا۔ لیکن اس کے بعد اگلی گیند پر دھونی نے سنگل لیا۔ ایسے میں جڈیجہ کو اسڑائیک ملی۔
جڈیجا نے اوور کی پانچویں گیند پر سنگل لیا۔ دھونی کو میچ کی آخری گیند کھیلنی تھی اور شائقین دھونی سے چھکوں کی توقع کر رہے تھے۔ تاہم سندیپ شرما کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ سندیپ نے آخری گیند آف سائیڈ یارکر پھینکی اور دھونی اسے چھکا لگانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ بتا دیں، راجستھان کی یہ جیت گزشتہ 15 سالوں میں چنئی کے ہوم گراؤنڈ پر پہلی جیت ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔