ہوم » نیوز » اسپورٹس

شکیب الحسن کی این او سی میں کوئی تبدیلی نہیں، آئی پی ایل میں لے سکتے ہیں حصہ

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جمعہ کو بنگلہ دیش کے اسٹار آل راونڈر شکیب الحسن کے آئی پی ایل کے آئندہ سیزن میں حصہ لینے کے لئےاین او سی کو برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد بی سی بی اور شکیب کے بیچ سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے بجائے ان کی آئی پی ایل میں موجودگی کے سلسلے میں پیداہوئے تنازعہ کے ختم ہونے کے آثار نظرآرہے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 26, 2021 05:58 PM IST
  • Share this:
شکیب الحسن کی این او سی میں کوئی تبدیلی نہیں، آئی پی ایل میں  لے سکتے ہیں حصہ
آئی پی ایل کے لئے شکیب الحسن کی این او سی پر پھرسےنظرثانی کرے گا بنگلہ دیش بورڈ

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے جمعہ کو بنگلہ دیش کے اسٹار آل راونڈر شکیب الحسن کے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن میں حصہ لینے کے لئے نان آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی ) کو برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد بی سی بی اور شکیب کے بیچ سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے بجائے ان کی آئی پی ایل میں موجودگی کے سلسلے میں پیداہوئے تنازعہ کے ختم ہونے کے آثار نظرآرہے ہیں۔


بورڈ کا یہاں حتمی فیصلہ اس کے ذریعہ دونوں فریقوں کے بیچ تنازعہ کے بعد شکیب کو دی گئی این او سی پر پھر سے غور کرنے کے امکان کے کچھ روز بعد آیا ہے۔ پہلے ایسا لگ رہا تھا کہ بی سی بی شاید شکیب کو این او سی نہ دے۔ دراصل شکیب نے بی سی بی کے کرکٹ آپریشن چیئرمین اکرم خان پر بڑا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں کھیلنے کے بجائے آئی پی ایل میں کھیلنے کے ان کے فیصلے کو اکرم نے غلط طریقہ سے پیش کیا ہے۔


 شکیب الحسن کے مطابق انہوں نے اپنے پیغام میں یہ نہیں کہا تھا کہ وہ ٹسٹ میں نہیں کھیلنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد سے شکیب کی آئی پی ایل میں شرکت مشکوک نظرآرہی تھی۔ فائل فوٹو

شکیب الحسن کے مطابق انہوں نے اپنے پیغام میں یہ نہیں کہا تھا کہ وہ ٹسٹ میں نہیں کھیلنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد سے شکیب کی آئی پی ایل میں شرکت مشکوک نظرآرہی تھی۔ فائل فوٹو


شکیب الحسن کے مطابق انہوں نے اپنے پیغام میں یہ نہیں کہا تھا کہ وہ ٹسٹ میں نہیں کھیلنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد سے شکیب کی آئی پی ایل میں شرکت مشکوک نظرآرہی تھی۔ بی سی بی کے ڈائرکٹر اسماعیل حیدر نے تصدیق کی کہ شکیب کی این او سی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور وہ آئی پی ایل میں حصہ لے سکتے ہیں۔
موصلہ اطلاعات کے مطابق شکیب اپنی کولکتہ نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) ٹیم میں شامل ہونے کے لئے 28 مارچ کو بنگلہ دیش سے ہندوستان کے لئے روانہ ہوں گے اور تربیت کے لئے دستیاب ہونے سے پہلے سات دن کی ضروری کوارنٹین میں رہیں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 26, 2021 05:58 PM IST