’پاکستان کے خلاف کہیں بھی دوطرفہ سیریز کھیلنے کو راضی نہیں،BCCI کے ذرائع کا دعویٰ!

’پاکستان کے خلاف کہیں بھی دوطرفہ سیریز کھیلنے کو راضی نہیں،BCCI کے ذرائع کا دعویٰ!

’پاکستان کے خلاف کہیں بھی دوطرفہ سیریز کھیلنے کو راضی نہیں،BCCI کے ذرائع کا دعویٰ!

دونوں ہی ممالک کے سال 13-2012 کے بعد سے ہی ونڈے یا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا انعقاد نہیں ہوا ہے، تو وہیں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آخری مرتبہ کوئی ٹسٹ میچ 2007 میں کھیلا گیا تھا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    ایک طرف جہاں ایشیا کپ کے انعقاد کو لے کر غیریقینی صورتحال بنی ہوئی ہے اور اس مدعے پر آئے دن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہندوستان کے خلاف یان جاری کررہا ہے، تو ایسے میں بدھ کو سامنے آئی ایک خبر کے بعد ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے صاف کردیا ہے کہ نیوٹرل مقام پر بھی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیلنے کو تیار نہیں۔ بدھ کو ہی پی سی بی کے چیف نجم سیٹھی نے ’سڈنی ہیرالڈ‘ کے ساتھ بات چیت میں نیوٹرل مقام پر دونوں ممالک کے دوطرفہ سیریز کھیلنے کے لیے ہندوستانی بورڈ کو پیشکش کرنے کی بات کہی تھی۔ اور سیٹھی کی اس خبر پر بحث ہونے کے بعد بورڈ کے ذرائع نے ردعمل دینے میں بالکل بھی دیر نہیں لگائی۔

    بی سی سی آئی کی تردید کرنے سے پہلے سیٹھی نے اخبار کو بتایا کہ ہاں میرے خیال میں دو طرفہ سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ یا جنوبی افریقہ میں کھیلی جا سکتی ہے۔ میرے مطابق سب سے اچھی جگہ انگلینڈ اور پھر آسٹریلیا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں کسی بھی جگہ پر پورا اسٹیڈیم بھر جائے تو اس سے بہتر اور کیا ہو گا۔


    یہ بھی پڑھیں:

    ’دہلی کیپٹلس کو گانگولی کو یہ رول بھی دینے کی ضرورت‘پٹھان نے کہا’سورو ہندوستانیوں کو سمجھتے ہیں‘

    یہ بھی پڑھیں:

    ’ہاتھ کاٹنا پڑ سکتا تھا۔۔۔‘، محسن خان نے بتایا، اپنے کرئیر کا سب سے ڈراؤنا احساس

    بہرحال، ہندوستانی میڈیا میں سیٹھی کے بیان کے برعکس اس طرح کی خبریں ہیں کہ بی سی سی آئی کی پاکستان کے خلاف کسی بھی نیوٹرل مقام پر ٹسٹ سیریز کھیلنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ بورڈ کے ذرائع نے ایسے کسی منصوبہ کو ایک دم  سے خارج کردیا ہے۔ بتادیں کہ دونوں ہی ممالک کے سال 13-2012 کے بعد سے ہی ونڈے یا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا انعقاد نہیں ہوا ہے، تو وہیں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آخری مرتبہ کوئی ٹسٹ میچ 2007 میں کھیلا گیا تھا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: