اب اس فارمیٹ میں کھیلا جاسکتا ہے ایشیا کپ 2023، ٹیم انڈیا کے پاکستان جانے کو لے کر آئی بڑی اپ ڈیٹ

اب اس فارمیٹ میں کھیلا جاسکتا ہے ایشیا کپ 2023، ٹیم انڈیا کے پاکستان جانے کو لے کر آئی بڑی اپ ڈیٹ

اب اس فارمیٹ میں کھیلا جاسکتا ہے ایشیا کپ 2023، ٹیم انڈیا کے پاکستان جانے کو لے کر آئی بڑی اپ ڈیٹ

نجم سیٹھی کے مطابق، اگر پاکستان یا کسی اور ٹیم کا فائنل ہوتا ہے تب بھی ہم نیوٹرل وینیو پر کھیل لیں گے۔ کیونکہ ہم میزبان ہیں، اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ کچھ میچ پاکستان میں بھی ہوں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Islamabad
  • Share this:
    ایشیا کپ 2023 کو لے کر فی الحال صورتحال واضح نہیں ہوپارہی ہے۔ کبھی خبر آتی ہے کہ ٹورنامنٹ شائد منسوخ ہوسکتا ہے۔ کبھی ٹورنامنٹ کو پاکستان سے باہر لے جانے کے بارے میں خبریں آتی ہیں، یعنی کہ ایشیا کپ ہوگا یا نہیں ہوگا، اس پر پختہ اپ ڈیٹ نہیں مل پارہی ہیں۔ اس درمیان ایک اور خبر آرہی ہے کہ پاکستان نے یہ شرط رکھی ہے کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے پی سی بی کو مکمل حمایت ہے۔ اگر بی سی سی آئی ایشیا کپ کو ہائبرڈ مادل میں کرانے پر راضی نہیں ہوتا ہے تو پاکستان بھی ورلڈ کپ کھیلنے ہندوستان نہیں آئے گا اور ان کی طرف سےیہ بات پکی ہے۔ پی سی بی صدر نجم سیٹھی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اس مدعے پر کھل کر بات کی ہے۔

    ساتھ ہی بڑی اپ ڈیٹ یہ ہے کہ اب ایشیا پ دو مرحلوں میں کھیلا جاسکتا ہے۔ پہلے مرحلے میں ٹورنامنٹ کے میچ پاکستان میں ہوں گے، جس میں ہندوستان کے علاوہ سبھی ٹیموں کے میچ کھیلے جائیں گے۔ وہیں دوسرے مرحلے میں ہندوستان کے میچ کھیلے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    محمد سراج کے گھر پہنچے وراٹ کوہلی، لیا’حیدرآبادی بریانی‘ کا مزہ، دیکھیں تصاویر

    نجم سیٹھی نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’انہوں نے ایشین کرکٹ کاونسل کے سامنے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا، جس میں دو ہفتے کا پروگرام ہے۔ جس میں پہلے ہفتے سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں پاکستان آجائیں گی اور اپنے میچ کھیل لیں گی۔ اس کے بعد جو نیوٹرل وینیو ہوگا، وہاں پر ہم چلے جائیں گے۔ وہاں انڈیا اور باقی کی ٹیمیں اپنے میچ کھیل لیں گی۔ 7 دن پاکستان میں اور اس کے بعد 10 سے 15 دن نیوٹرل وینیو پر، ایسے کرکے ہم کھیل لیں گے۔ سیٹھی نے کہا کہ ہم نیوٹرل وینیو پر کھیل لیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    کوئنٹن ڈی کاک نے توڑا اے بی ڈیویلیئرس کا ریکارڈ، ٹی20 میں کیا یہ بڑا کارنامہ

    وہیں اگر پاکستان یا کسی اور ٹیم کا فائنل ہوتا ہے تب بھی ہم نیوٹرل وینیو پر کھیل لیں گے۔ کیونکہ ہم میزبان ہیں، اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ کچھ میچ پاکستان میں بھی ہوں۔ سیکوریٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ لیکن اگر یہ باتیں نہ مانیں تو پاکستان ایشیا کپ نہیں کھیلے گا۔ کیونکہ ایسا کئی بار ہوا ہے کہ ہم ہندوستان میں کھیلنے گئے ہیں اور وہ پاکستان نہیں آئے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: