گزشتہ کچھ سالوں سے میدان پر اپنی بیٹ سے ایک سے بڑھ کر ایک ریکارڈ بنانے والے پاکستانی کپتان بابر اعظم نے میدان کے باہر بھی ایک اور ایسا ریکارڈ بنادیا ہے، جو ان سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں پہلے کوئی نہیں کرسکا ہے۔ دراصل، پاکستانی حکومت نے بابر اعظم کو ستارئہ امتیاز پاکستان ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔ یہ پاکستان کا تیسرا سب سے اعلیٰ شہری ایوارڈ ہے۔ اگر ہندوستان سے موازنہ کیا جائے، تو اس کو پدم بھوشن کے برابر کہا جاسکتا ہے۔ پدم بھوشن ہندوستان کا تیسرا سب سے بڑا شہری ایوارڈ ہے۔ ستارئے امتیاز پاکستان عام طور پر ہر سال مارچ 23 کو دیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کا قیام 1940 میں پاس کیے گئے لاہور ریزولیشن کی یاد میں دیا جاتا ہے۔ اس تجویز کے تحت ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ملک کی تشکیل کی تجویز پاس کی گئی تھی۔
بابر نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’والدین کی موجودگی میں ستارئہ امتیاز حاصل کر کے فخر محسوس کررہا ہوں۔ میرا یہ ایوارڈ میرے والدین، فینس اور پاکستان کی عوام کے لیے ہے۔‘
بابر اعظم نے پاکستان کے لیے 21 مئی، 2015 کو اپنے کرئیر کی شروعات کی تھی۔ نومبر 2020 کو انہیں پاکستان کا ٹسٹ کپتان منتخب کیا گیا اور ٹسٹ ک پتان بنتے ہی وہ ملک کے تینوں فارمیٹس میں کپتان بن گئے تھے۔ اپریل 2012 کو جنوبی افریقہ کے خلاف بابر نے 76ویں اننگ میں 13ویں سنچری بنائی تھی اور باہر سب سے تیزی سے یہ کارنامہ کرنے والے پاکستانی کھلاڑی بنے تھے۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ شہری ایوارڈ پانے والے بابر سب سے کم عمر کی شخصیت بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں کوئی بھی شخص 28 سال کی عمر میں یہ ایوارڈ حاصل نہیں کرسکا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔