ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کرکٹ ٹیم کو لگا بڑا جھٹکا، دوسرے ٹسٹ سے بھی باہر ہوا یہ بلے باز

نیوزی لینڈ دورے پر پاکستان (Pakistan) کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے زخمی ہونے سے پریشان ہے، ٹیم کے سلامی بلے باز امام الحق (Imam Ul Haq) زخمی ہونے کے سبب دوسرے ٹسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

  • Share this:
پاکستان کرکٹ ٹیم کو لگا بڑا جھٹکا، دوسرے ٹسٹ سے بھی باہر ہوا یہ بلے باز
پاکستان کرکٹ ٹیم کو لگا بڑا جھٹکا، دوسرے ٹسٹ سے بھی باہر ہوا یہ بلے باز

نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم (Pakistan Cricket Team) کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ٹیم کے سلامی بلے باز امام الحق (Imam Ul Haq) انگوٹھے میں چوٹ کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ کی ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ امام الحق اتوار کو گھر لوٹیں گے اور باز آبادکاری کے لئے لاہور واقع ہائی پرفارمنس سینٹر میں رہیں گے۔ امام الحق کو یہ چوٹ کوئنس ٹاون میں پریکٹس سیشن کے دوران لگی تھی۔ نیوزی لینڈ دورے پر پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے زخمی ہونے سے پریشان ہے۔


کپتان بابر اعظم بھی چوٹ کے سبب ٹی-20 سیریز کے بعد آج سے شروع ہوئے پہلے ٹسٹ میں نہیں کھیل سکے جبکہ آل راونڈر شاداب خان اگلے ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز میں بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ پی سی بی نے بتایا کہ بابر اعظم نے پریکٹس سیشن شروع کردیا ہے، لیکن تین جنوری سے شروع ہونے والی سیریز کے دوسرے ٹسٹ میں ان کی شراکت پر فیصلہ 2 جنوری کو ہوگا۔


نیوزی لینڈ - پاکستان کے درمیان پہلا ٹسٹ شروع


نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ شروع ہوچکا ہے۔ پہلے ٹسٹ کے پہلے دن کپتان کین ولیمسن اور راس ٹیلر کی مضبوط اننگ کی بدولت نیوزی لینڈ ٹیم نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک تین وکٹ کے نقصان پر 222 رن بنالئے ہیں۔ ٹاس جیت کر پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے تیز گیند باز شاہین آفریدی کے کپتان کے فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے صرف 13 کے اسکور پر دونوں سلامی بلے بازوں کو آوٹ کردیا۔ ٹام لاتھم چار رن بناکر اننگ کی تیسری گیند پر ہی روانہ ہوگئے جبکہ ٹام بلنڈیل پانچ رن بناکر آوٹ ہوئے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 27, 2020 10:48 AM IST