ہوم » نیوز » اسپورٹس

New Zealand vs Pakistan: پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا، بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر

پاکستان کے باقاعدہ کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ زخمی بابر پہلے ٹیسٹ سےبھی باہرتھے ۔ ان کی غیر موجودگی میں پاکستانی ٹیم کی کمان محمد رضوان سنبھالیں گے۔

  • Share this:
New Zealand vs Pakistan: پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا، بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر
پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا، بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

کرائسٹ چرچ: پاکستان کے باقاعدہ کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ زخمی بابر اعظم پہلے ٹیسٹ سے بھی باہرتھے۔ ان کی غیر موجودگی میں پاکستانی ٹیم کی کمان محمد رضوان سنبھالیں گے۔ بابر اعظم نے جمعہ کے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تھا لیکن انہیں انگوٹھے میں درد محسوس ہوا جس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے خطرہ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر رکھنے کا ارادہ کیا ہے۔


پاکستانی ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا ’’بابر اعظم کی انجری میں بہتری آئی تھی، لیکن وہ مکمل طور پر فٹ نہیں تھے۔ وہ ہمارے باقاعدہ کپتان اور ٹیم کے بیٹنگ آرڈر کے ایک اہم کھلاڑی ہیں، لہذا ہم کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ میڈیکل ٹیم ان کی چوٹ کی نگرانی کر رہی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ بابر جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز کے لئے موجود ہون گے۔ بابر کی غیر موجودگی میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی۔ ٹونٹی سیریز میں2۔1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بھی وہ 1۔0 سے پیچھےہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کھیلا جائے گا۔


زخمی بابر اعظم پہلے ٹیسٹ سے بھی باہرتھے۔ ان کی غیر موجودگی میں پاکستانی ٹیم کی کمان محمد رضوان سنبھالیں گے۔
زخمی بابر اعظم پہلے ٹیسٹ سے بھی باہرتھے۔ ان کی غیر موجودگی میں پاکستانی ٹیم کی کمان محمد رضوان سنبھالیں گے۔


 پی سی بی نے بابر اعظم کو سرفراز کیا

بابر اعظم کو ان کی بہترین کارکردگی کے لئے پی سی بی نے سال 2020 کا سب سے بہترین کرکٹر منتخب کیا ہے۔ اس 26 سالہ بلے باز کو اس کے علاوہ ونڈے اور ٹی -20 کا سب سے بہترین کرکٹر بھی منتخب کیا گیا۔ انہوں نے ونڈے میں 110.5 اور ٹی -20 میں 55.2 کی اوسط سے رن بنائے۔ بابر اعظم نے سال کے دوران چار ٹسٹ میچ کھیلے، جن میں 67.6 کی اوسط سے 338 رن بنائے۔ بابر اعظم سال 2020 کے اکلوتے کرکٹر رہے جن کا تینوں فارمیٹ میں بلے بازی اوسط 50 سے زیادہ رہا۔

پاکستان ٹسٹ ٹیم: محمد رضوان (کپتان)، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث سہیل، عمران بٹ، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ۔


 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 02, 2021 03:41 PM IST