اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستانی ٹیم کے لئے بری خبر، ٹی -20 سیریز سے باہر ہوگئے کپتان بابر اعظم

    پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا، ٹی -20 سیریز سے باہر ہوئے کپتان بابر اعظم

    پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا، ٹی -20 سیریز سے باہر ہوئے کپتان بابر اعظم

    نیوزی لینڈ اور پاکستان کے (New Zealand vs Pakistan) درمیان 18 دسمبر سے تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جائے گی۔

    • Share this:
      کوئنسٹاؤن: پاکستان کے کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم 18 دسمبر کو دائیں انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کا دو ٹسٹوں کی سیریز میں کھیلنا بھی مشکوک نظر آرہا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار کے روز ایک ریلیز میں کہا ہے کہ بابر کو تھرو ٹاون سیشن کے دوران دائیں انگوٹھے کی انجری ہوئی تھی جس کے بعد اسے کوئنسٹاؤن کے ایک اسپتال لے جایا گیا اور ایکسرے کیا گیا جس میں اس فریکچر کی تصدیق ہوگئی۔

      پاکستان کے کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم 18 دسمبر کو دائیں انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
      پاکستان کے کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم 18 دسمبر کو دائیں انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔


      اس چوٹ کی وجہ سے بابر کم سے کم 12 دنوں تک نیٹ پریکٹس میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اس مدت کے دوران ڈاکٹر اس کی چوٹ کی نگرانی کریں گے اور تب ہی ٹیسٹ سیریز میں ان کی شرکت سے متعلق کوئی فیصلہ ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے ماؤنٹ مونگانوئی میں ہونا ہے۔ پاکستان کے ٹی ٹونٹی کپتان شاداب خان بابر کی عدم موجودگی میں کپتانی سنبھال سکتے ہیں۔ تاہم خود لیگ اسپنر شاداب کو خود ہلکی انجری ہے جس کی وجہ سے وہ اتوار کے روز نیٹ سیشن میں صرف بیٹنگ کی۔ شاداب اسی چوٹ کی وجہ سے نومبر میں زمبابوے کے خلاف نہیں کھیلے تھے۔ پی سی بی نے کہا کہ میچ قریب آتے ہی شاداب کا کھیلنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ عالمی نمبر دو ٹی 20 بیٹسمین بابر کا ٹی 20 سیریز سے باہر ہونا پاکستان کے لئے بڑا جھٹکا ہے۔

      پاکستانی ٹیم کے چیف کوچ مصباح الحق نے کہا کہ میں نے بابر اعظم سے بات کی ہے اور وہ ٹی -20 سیریز میں نہیں کھیل پانے سے مایوس ہیں۔
      پاکستانی ٹیم کے چیف کوچ مصباح الحق نے کہا کہ میں نے بابر اعظم سے بات کی ہے اور وہ ٹی -20 سیریز میں نہیں کھیل پانے سے مایوس ہیں۔


      ٹی -20 سیریز نہ کھیل پانے سے مایوس ہوئے بابر اعظم

      ٹی -20 سیریز آکلینڈ میں 18 دسمبر کو شروع ہوگی، جس کے بعد ہیملٹن میں 20 دسمبر اور نیپیئر میں 22 دسمبر کو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کے چیف کوچ مصباح الحق نے کہا کہ میں نے بابر اعظم سے بات کی ہے اور وہ ٹی -20 سیریز میں نہیں کھیل پانے سے مایوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی کافی کرکٹ کھیلنا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد مکمل فٹنس حاصل کریں، تاکہ وہ مقابلہ جاتی کرکٹ میں واپسی کرسکیں۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: