ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: جموں وکشمیر کے نوجوان کرکٹر عبد الصمد کی شاندار شروعات پر عمر عبداللہ اور عرفان پٹھان نے کہی یہ بڑی بات

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان اور جموں و کشمیر کے رہنما عمر عبد اللہ نے ٹویٹ کرکے جموں وکشمیر رنجی کرکٹ ٹیم کے رکن اور سنرائزرس حیدرآباد کے نئے کھلاڑی عبد الصمد کی انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل ) میں دھماکہ دار شروعات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 30, 2020 08:47 PM IST
  • Share this:
IPL 2020: جموں وکشمیر کے نوجوان کرکٹر عبد الصمد کی شاندار شروعات پر عمر عبداللہ اور عرفان پٹھان نے کہی یہ بڑی بات
عبد الصمد کی شاندار شروعات پر عمر عبداللہ اور عرفان پٹھان کا اظہار خوشی

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے ٹویٹ کرکے جموں وکشمیر رنجی کرکٹ ٹیم کے رکن اور سن رائزرس حیدرآباد کے نئے کھلاڑی عبد الصمد کی انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل-2020) میں دھماکہ دار شروعات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ عرفان پٹھان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 'عبد الصمد نے جموں وکشمیر کرکٹ برادری میں ایک اور تاج شامل کیا ہے، جو ان کے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہے، میں ان کی طویل مدت کے کیریئر کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔  عرفان پٹھان نے کہا کہ مجھے یقینی طور پر امید ہے کہ عبد الصمد کا آئی پی ایل کھیلنا جموں و کشمیرکی نوجوان نسلوں میں مثبت تبدیلیاں پیدا کرے گا۔

18 سالہ عبد الصمد جموں وکشمیر کے آئی پی ایل کھیلنے والے چوتھے کرکٹر بن گئے ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے ڈیبیو کرتے وقت عبدالصمد نے دہلی کیپیٹلس کے خلاف 7 گیندوں پر 12 رن بنائے۔ انہیں سن رائزرس حیدرآباد نے 20 لاکھ روپئے کی بیس قیمت میں خریدا ہے۔ اس سے قبل راسخ سلام ڈار اور پرویز رسول بھی آئی پی ایل میں میچ کھیل چکے ہیں۔ان کے علاوہ پچھلے سال منظور ڈار بھی ٹورنامنٹ میں شامل تھے لیکن انہیں پنجاب کنگز الیون کی طرف سے کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

اسی دوران جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے عبدالصمد کی آئی پی ایل میں کیپ دی جانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ جموں وکشمیر کے ایک اور نوجوان نے آئی پی ایل کی کیپ حاصل کی ، امید ہے کہ ان کا کیریئر اچھی ترقی کرے گا

اسی دوران جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے صمد کی آئی پی ایل میں کیپ دی جانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ جموں وکشمیر کے ایک اور نوجوان نے آئی پی ایل کی کیپ حاصل کی ، امید ہے کہ ان کا کیریئر اچھی ترقی کرے گا'۔واضح رہے کہ دہلی کے خلاف میچ میں صمد نے 7 گیندوں پر 12 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے جس میں 1 چوکا اور 1 چھکا شامل تھا۔ صمد کا ایک چھکا اتنا لمبا تھا کہ یہاں تک کہ تبصرہ نگار بھی اچھل پڑے۔عبد الصمد اس وقت 18 سال کے ہیں ۔ سال 2019 میں صمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا۔ صمد نے اب تک 10 فرسٹ کلاس میچوں میں 112 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 592 رنز بنائے ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں وہ اب تک 3 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔

عرفان پٹھان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 'عبد الصمد نے جموں وکشمیر کرکٹ برادری میں ایک اور تاج شامل کیا ہے، جو ان کے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہے، میں ان کی طویل مدت کے کیریئر کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

اس کے علاوہ اب تک صمد نے اس دوران 11 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں اور مجموعی طور پر 240 رنز بنائے ہیں۔ عبدالصمد ٹیم کے لئے پارٹ ٹائم لیگ اسپن بولنگ بھی کرتے ہیں۔جب عبدالصمد بیٹنگ کرنے آئے تو حیدرآباد کا اسکور 17.5 اوورز میں 144 رنز تھا۔ یعنی جب صمد کریز پر آئے تو سن رائزرس کے پاس اننگز سے 13 گیندیں باقی تھیں۔ عبد الصمد کو ان میں سے 7 گیندوں پر کھیلنا پڑا ۔صمد نے 7 گیندوں کا سامنا کیا اور وہ ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 30, 2020 08:47 PM IST