آئی پی ایل میں بڑا اعزاز حاصل کرنے پر کوہلی نے کہا’میرے ساتھ انوشکا کا ہونا ضروری‘۔۔۔

آئی پی ایل میں بڑا اعزاز حاصل کرنے پر کوہلی نے کہا’میرے ساتھ انوشکا کا ہونا ضروری‘۔۔۔

آئی پی ایل میں بڑا اعزاز حاصل کرنے پر کوہلی نے کہا’میرے ساتھ انوشکا کا ہونا ضروری‘۔۔۔

کوہلی نے آئی پی ایل میں کہا، میں اپنی ٹیم کے لیے جو کرنے کی کوشش کررہا ہوں، اس سفر کے دوران 7000 رن صرف ایک اور ریکارڈ ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    رائل چیلنجرس بنگلور کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل کے 50ویں میچ میں اپنے نام ایک بڑی کامیابی درج کرلی ہے۔ دہلی کیپٹلس کے خلاف ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں وراٹ نے آئی پی ایل میں اپنے 7000 رن پورے کیے ہیں۔ یہ کامیابی حاسل کرنے والے وراٹ کوہلی پہلے کھلاڑی بن گئے ہیںَ وراٹ نے اس خاص مقام کو حاصل کرنے کے بعد کہا کہ یہ ان کے لیے محض ایک اعزاز ہے۔ وراٹ نے اس دوران بیوی انوشکا شرما کی جم کر تعریف کی۔ اس میچ میں حوصلہ افزائی کے لیے وراٹ کے بچپن کے کوچ، انوشکا شرما اور ان کی فیملی دہلی کے اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

    کوہلی نے اس کارنامے کو حاصل کرنے کے بعد کہا کہ وہ عاجزی کے ساتھ محنت جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ کوہلی نے یہاں فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ میں آئی پی ایل کے رواں سیزن میں اپنی چھٹی نصف سنچری بنائی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    جس کو مانا جارہا تھا ورلڈ کرکٹ کا نیا’کنگ‘، آئی پی ایل میں اس کا نظر آیا سب سے خراب مظاہرہ

    وراٹ نے 233 ویں میچ میں حاصل کیا یہ اعزاز

    اس میدان سے کرکٹ کا اپنا سفر شروع کرنے والے کوہلی نے آئی پی ایل میں کہا، میں اپنی ٹیم کے لیے جو کرنے کی کوشش کررہا ہوں، اس سفر کے دوران 7000 رن صرف ایک اور ریکارڈ ہے۔ جب آپ اپنی ٹیم کے لیے کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ ایک اچھا نمبر ہوتا ہے۔ کوہلی نے 2008 میں آئی پی ایل کی شروعات کے بعد اپنے 233ویں میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس میچ سے پہلے ان کے نام 6988 رن تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    حیران ہوئی کرکٹ دنیا!ایک اوور میں بنے 46 رن!ٹی20 مچا ہنگامہ، بیٹسمین نے گیندباز کے اڑائے ہوش

    یہ ایک خاص لمحہ ہے

    وراٹ کوہلی نے کہا، 'میں عاجزی کے ساتھ محنت جاری رکھنا چاہتا ہوں۔' یہ ایک خاص لمحہ ہے... میرا خاندان یہاں ہے، میرے کوچ یہاں ہے، انوشکا یہاں ہے۔ میرے لیے انوشکا کا میرے ساتھ ٹور پر ہونا ضروری ہے۔ میرے لیے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا ہر چیز سے زیادہ اہم ہے۔ کرکٹ میری زندگی کا حصہ ہے۔ مجھے اعزاز حاصل ہے کہ یہاں میرے نام سے ایک پویلین رکھا گیا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: