உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہد آفریدی اور انضمام الحق کا اسکور بھی نہیں چھو سکے ٹیم انڈیا کے 11 کھلاڑی، ملی تھی بڑی شکست

    شاہد آفریدی اور انضمام الحق کا اسکور بھی نہیں چھو سکے ٹیم انڈیا کے 11 کھلاڑی، ملی تھی بڑی شکست

    شاہد آفریدی اور انضمام الحق کا اسکور بھی نہیں چھو سکے ٹیم انڈیا کے 11 کھلاڑی، ملی تھی بڑی شکست

    ON This Day: سال 1998 میں 19 ستمبر کو ٹورنٹو میں کھیلے گئے ایک مقابلے میں پاکستان نے ہندوستان کو 134 رنوں کی بڑی شکست دی تھی۔ میچ میں شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے 109 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔ ٹیم انڈیا 200 رنوں کا اعدادوشمار بھی حاصل نہیں کر پائی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان کے حریف ہونے کے بارے میں ہر کسی کو معلوم ہے۔ 19 ستمبر 1998 کو ٹورنٹو میں کھیلے گئے ونڈے مقابلے میں پاکستان نے ہندوستان (India vs Pakistan) کو 134 رنوں سے شکست دی تھی۔ میچ میں شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے شاندار سنچری لگائی تھی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 316 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا تھا۔ جواب میں ٹیم انڈیا 182 رنوں پر سمٹ گئی تھی۔ جیت کے ساتھ پاکستان نے 5 میچوں کی سیریز میں 1-3 کی ناقابل تسخیر سبقت بھی بنا لی تھی۔

      ٹاس ہار کر پہلے کھیلنے اتری پاکستانی ٹیم کی طرف سے شاہد آفریدی نے ہندوستان کے خلاف ونڈے کرکٹ کا اپنا سب سے بڑا اسکور بنایا۔ شاہد آفریدی نے 94 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 109 رن بنائے۔ اپنی اننگ میں انہوں نے 7 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ انضمام الحق نے 78 اور کپتان عامر سہیل نے بھی 46 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ شاہد آفریدی اور انضمام الحق نے مل کر 187 رن بنائے۔ ٹیم انڈیا اس اسکور کو بھی نہیں چھو سکی۔ تیز گیند باز اجیت اگرکر اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سنیل جوشی کو 2-2 وکٹ ملے۔

      نوجوت سنگھ سدھو کی نصف سنچری کے بعد بھی ٹیم سمٹ گئی

      ہدف کا پیچھا کرنے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی۔ سوربھ گانگولی 10 اور نین مونگیا 4 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ نوجوت سنگھ سدھو (62 رن) اور کپتان محمد اظہر الدین (40 رن) نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن ان کے آوٹ ہوتے ہی ٹیم لڑکھڑا گئی۔ پوری ٹیم 46.3 اوور میں 182 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی تھی۔ آف اسپنر ثقلین مشتاق نے 20 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کئے۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر اور کپتان عامر سہیل نے بھی 2 وکٹ حاصل کئے۔

      رنوں کے لحاظ سے چوتھی سب سے بڑی جیت

      پاکستان نے مقابلہ 134 رنون سے جیتا تھا۔ یہ رنوں کے لحاظ سے آج بھی پاکستان کی ہندوستان پر چوتھی سب سے بڑی جیت ہے۔ شاہد آفریدی نے ونڈے کیریئر میں 6 سنچری لگائی۔ اس میں سے دو سنچری انہوں نے ہندوستان کے خلاف ہی لگائی ہیں۔ اس مقابلے میں ہندوستان کی طرف سے راہل دراوڑ چھٹے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے تھے۔ تاہم وہ صرف ایک رن بناسکے تھے۔ اجے جڈیجہ نے 15 رن بنائے تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: