உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    محمد شمی: ڈیبیو ٹسٹ میں ہی حاصل کئے 9 وکٹ، پارٹنرشپ میں بھی درج ہے ریکارڈ

    محمد شمی: ڈیبیو ٹسٹ میں ہی حاصل کئے 9 وکٹ، پارٹنرشپ میں بھی درج ہے ریکارڈ

    محمد شمی: ڈیبیو ٹسٹ میں ہی حاصل کئے 9 وکٹ، پارٹنرشپ میں بھی درج ہے ریکارڈ

    On this Day, 3 September: محمد شمی (Mohammed Shami) کی یوم پیدائش کے امروہہ میں سال 1990 میں ہوا۔ انہیں سال 2013 میں ہندوستانی ٹیم کی جرسی پہننے کا موقع ملا۔ اسی سال اپنے ٹسٹ ڈیبیو پر انہوں نے کمال کرکے دکھایا اور کولکاتا کے ایڈن گارڈنس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 118 رن دے کر 9 وکٹ اپنے نام کئے۔ یہ کسی ہندوستانی تیز گیند باز کے لئے ڈیبیو پر سب سے بہترین کارکردگی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی تیز گیند باز محمد شمی (Mohammed Shami) آج یعنی 3 ستمبر 2021 کو اپنا 31 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ انگلینڈ دورے پر ٹیم انڈیا کے ساتھ موجود محمد شمی نے اپنے کیریئر میں کئی بار جیت میں تعاون دیا۔ انہوں نے اپنے ٹسٹ ڈیبیو پر ہی ویسٹ انڈیز کے خلاف مقابلے میں کل 9 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس کے علاوہ وہ پارٹنرشپ کے معاملے میں بھی کمال دکھا چکے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف سال 2014 میں بھونیشور کمار کے ساتھ 111 رن جوڑے تھے، جو 10 ویں وکٹ کے لئے ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی شراکت ہے۔

      محمد شمی کی پیدائش کے امروہہ میں سال 1990 میں ہوئی۔ انہیں سال 2013 میں ہندوستانی ٹیم کی جرسی پہننے کا موقع ملا۔ اسی سال اپنے ٹسٹ ڈیبیو پر انہوں نے کمال کر دکھایا اور کولکاتا کے ایڈن گارڈنس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 118 رن دے کر 9 وکٹ اپنے نام کئے۔ یہ کسی ہندوستانی تیز گیند باز کے لئے ڈیبیو پر سب سے بہترین کارکردگی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف دہلی میں ونڈے ڈیبیو جنوری 2013 میں ہی کیا اور 23 رن دے کر ایک وکٹ لیا اور 4 میڈن اوور پھینکے۔ اسی میچ میں وہ ایسے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بنے، جنہوں نے اپنے پہلے مقابلے میں چار یا زیادہ میڈن اوور کی گیند بازی کرنے کا کمال کیا۔

      محمد شمی نے اپنے ٹسٹ ڈیبیو پر کمال کر دکھایا اور کولکاتا کے ایڈن گارڈنس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 118 رن دے کر 9 وکٹ اپنے نام کئے۔
      محمد شمی نے اپنے ٹسٹ ڈیبیو پر کمال کر دکھایا اور کولکاتا کے ایڈن گارڈنس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 118 رن دے کر 9 وکٹ اپنے نام کئے۔


      سال 2014 میں انگلینڈ میں بھی محمد شمی کی موثر کارکردگی جاری رہی۔ اسی دوران محمد شمی نے ہندوستان کے لئے 10 ویں وکٹ کے لئے دوسری سب سے بڑی شراکت کی۔ انہوں نے بھونیشور کمار کے ساتھ مل کر ٹرینٹ برج میں ڈرا رہے میچ میں 111

       دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد شمی نے ابھی تک ٹسٹ کیریئر میں 54 میچوں میں کل 195 وکٹ لئے ہیں۔ اس کے علاوہ 79 ونڈے میں ان کے نام 148 وکٹ ہیں۔

      دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد شمی نے ابھی تک ٹسٹ کیریئر میں 54 میچوں میں کل 195 وکٹ لئے ہیں۔ اس کے علاوہ 79 ونڈے میں ان کے نام 148 وکٹ ہیں۔


      دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد شمی نے ابھی تک ٹسٹ کیریئر میں 54 میچوں میں کل 195 وکٹ لئے ہیں۔ اس کے علاوہ 79 ونڈے میں ان کے نام 148 وکٹ ہیں۔ ٹی-20 بین الاقوامی کیریئر میں وہ 12 میچوں میں 12 وکٹ لے چکے ہیں۔ انہوں نے 78 فرسٹ کلاس میچوں میں کل 298 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہ آئی پی ایل میں کئی ٹیموں سے کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے ٹی-20 کیریئر میں کل 119 وکٹ ابھی تک لئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے نام ٹسٹ میں 2 نصف سنچری کی بدولت کل 590 رن ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: