نئی دہلی: ہندوستان کرکٹ اور
سچن تینڈولکر (Sachin Tendulkar) کے لئے آج کا دن بے حد خاص ہے۔ ہندوستان میں کرکٹ کے بھگوان سچن تینڈولکر (Sachin Tendulkar First ODI Match) آج سے 32 سال پہلے 18 دسمبر 1989 کو پہلی بار رنگین جرسی میں نظر آئے۔ پاکستان کے خلاف
(India vs Pakistan) گجرانوالہ میں ماسٹر بلاسٹر نے اپنا پہلا ونڈے میچ کھیلا تھا لیکن کچھ خاص نہیں کرپائے تھے۔ اس میچ میں 5ویں نمبر پر بلے بازی کرنے اُترے سچن دو گیند کھیل کر زیرو پر آوٹ ہوگئے تھے۔ ان کا وکٹ سابق پاکستانی گیند باز وقار یونس
(Waqar Younis) نے لیا تھا۔ اس وقت سچن کی عمر صرف 16 سال 238 دن تھی۔
T20 اسٹائل میں ہوا انڈیا۔پاکستان ونڈے میچہندوستان اور پاکستان کے درمیان یہ میچ 16-16 اوور کا کھیلا گیا۔ ہندوستان کے کپتان کے شریکانت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم سعید انور کے ناٹ آوٹ 42 رنوں کی بدولت سات وکٹ کھو کر 87 رن بنانے میں کامیاب رہی۔ ہندوستان کی طرف سے سلیل انکولہ اور منیندر سنگھ نے دو دو جبکہ رمن لامبا نے ایک وکٹ لیا۔ اگر آج کے حساب سے دیکھا جائے تو 96 گیندوں میں اتنے رن بے حد آسانی سے بن جاتے ہیں۔
حالانکہ اس مقابلے میں پاکستان کے تیز گیند بازوں کے سامنے ہندوستانی بلے بازوں کی ایک نہیں چلی۔ ہندوستان کی طرف سے صرف محمد اظہرالدین ہی کچھ رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ انہوں نے 19 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 21 رنوں کی اننگ کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے عمران خان اور وقار یونس نے تین تین جب کہ عاقب جاوید نے دو وکٹ لیے تھے۔ انڈین ٹیم 16 اوور میں نو وکٹ کھوکر 80 رن ہی بنا سکی۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا کو سات رن سے شکست ملی۔ اس میچ میں سچن تنڈولکر کے علاوہ سلیل انکولا اور وویک رازدان نے بھی ونڈے ڈیبیو کیا تھا۔
سچن تینڈولکر کا ونڈے کرئیرسچن تینڈولکر نے 24سال کے اپنے طویل کرئیر میں 463 ونڈے میچوں میں 18،426 رن بنائے جس میں ناٹ آوٹ 200 رن کی بہترین اننگ شامل ہے۔ سچن نے 49 سنچری اور 96 نصف سنچری بنائی ہے۔ وہیں 200 ٹسٹ میچ میں 15،921 رن بنائے، جس میں اُن کی سب سے بہترین اننگ ناٹ آوٹ 248 رن ہی رہی۔ انہوں نے ٹسٹ کرکٹ میں 51 سنچری اور 68 نصف سنچری بنائی ہیں۔
اس کے علاوہ سچن نے اپنے کرئیر میں صرف ایک انٹرنیشنل ٹی20 میچ کھیلا ہے، جس میں انہوں نے 10 رن بنائے تھے۔ ٹسٹ اور ونڈے کرکٹ کے دونوں ہی فارمیٹ میں سب سے زیادہ رن سچن کے نام ہیں۔ وہ 100 سنچریاں بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔