உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    25 سال پہلے آیا تھا شاہد آفریدی کا طوفان، 11 چھکوں کی بدولت لگائی تھی سب سے تیز ونڈے سنچری

    25 سال پہلے آیا تھا شاہد آفریدی کا طوفان، 11 چھکوں کی بدولت لگائی تھی سب سے تیز ونڈے سنچری

    25 سال پہلے آیا تھا شاہد آفریدی کا طوفان، 11 چھکوں کی بدولت لگائی تھی سب سے تیز ونڈے سنچری

    On This Day in 1996: سپاکستان کے سابق کپتان اور طوفانی بلے باز شاہد آفریدی (Shahid Afridi) کے لئے آج یعنی 4 اکتوبر کا دن خاص ہے۔ انہوں نے آج ہی کے دن 1996 میں (On This Day in 1996) سری لنکا کے خلاف ونڈے میں طوفانی اننگ کھیلی تھی۔ شاہد آفریدی نے اس میچ میں صرف 37 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی تھی۔ تب یہ ونڈے کی سب سے تیز سنچری (Fastest ODI Century) تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے سابق کپتان اور طوفانی بلے باز شاہد آفریدی (Shahid Afridi) کے لئے آج یعنی 4 اکتوبر کا دن خاص ہے۔ انہوں نے آج ہی کے دن 1996 میں (On This Day in 1996) سری لنکا کے خلاف ونڈے میں طوفانی اننگ کھیلی تھی۔ شاہد آفریدی نے اس میچ میں صرف 37 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی تھی۔ تب یہ ونڈے کی سب سے تیز سنچری (Fastest ODI Century) تھی۔ یہ ان کا دوسرے ونڈے تھا۔ انہیں اپنے پہلے ونڈے میں بلے بازی کا موقع نہیں ملا تھا۔ اس کی کسر انہوں نے دوسرے میچ میں پوری کی تھی۔ شاہد آفریدی نے اس میچ میں 40 گیند میں 255 کے اسٹرائیک ریٹ سے 102 رن بنائے تھے۔ انہوں نے اس اننگ میں 11 چھکے اور 6 چوکے لگائے تھے۔ یعنی 90 رن تو صرف باونڈری سے حاصل کئے تھے۔

      شاہد آفریدی کی اس اننگ کی بدولت پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف 9 وکٹ گنوا کر 371 رنوں کا اسکور کھڑا کیا تھا۔ شاہد آفریدی کے علاوہ میچ میں سعید انور نے سنچری اننگ کھیلی تھی۔ انہوں نے 120 گیندوں میں 115 رن بنائے تھے۔ 372 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری سری لنکا کی پوری ٹیم 289 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی اور 82 رن سے میچ ہار گئی۔ سری لنکا کے لئے اروند ڈی سلوا نے 116 گیندوں میں 122 رنوں کی اننگ کھیلی۔ وہیں، کپتان ارجن رناتنگا نے بھی 52 رن بنائے تھے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Shahid Afridi (@safridiofficial)






       

      شاہد آفریدی نے میچ میں ایک وکٹ بھی لیا تھا

      پاکستان کے لئے وقار یونس نے سب سے زیادہ 5 وکٹ حاصل کئے تھے۔ شاہد آفریدی نے طوفانی سنچری لگانے کے ساتھ میچ میں سری لنکا ئی کپتان رانا تنگا کا اہم وکٹ بھی لیا تھا۔ انہیں ’مین آف دی میچ‘ منتخب کیا گیا تھا۔

      شاہد آفریدی کا ونڈے میں سب سے تیز سنچری کا یہ ریکارڈ 18 سال تک قائم رہا تھا، لیکن 2014 میں نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن (Corey Anderson Fastest ODI Century) نے 36 گیندوں میں سنچری لگا کر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ حالانکہ آئندہ ہی سال اینڈرسن کا یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈیویلیئرس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے میں محض 31 گیندوں میں سنچری لگا دی۔ ڈیویلیئرس نے سنچری مکمل کرنے کے دوران 10 چھکے اور 8 چوکے لگائے تھے۔ انہوں نے اس میچ میں 338 کے اسٹرائیک ریٹ سے 44 گیندوں میں 149 رن بنائے تھے۔ یہ آج بھی ونڈے کی سب سے تیز سنچری ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: