உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کلدیپ یادو نے خودکشی کرنے کا کیا تھا ارادہ، جانیں سب کچھ ختم کرنے کی کیوں آئی نوبت

    ے کلدیپ اس وقت بھلے ہی خراب دور سے گزر رہے ہوں لیکن آج بھی بلے باز ان کے نام سے ڈرتے ہیں۔ کلدیپ، جو چائنا مین کے نام سے مشہور ہیں، کچھ وقت سے ٹیم میں اندر اور باہر ہو رہے ہیں، لیکن وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ کس طرح واپسی کرنی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی. ہندوستانی گیند باز کلدیپ یادیو (Kuldeep Yadav) نے حال ہی میں اپنی 27ویں سالگرہ منائی۔ 14 دسمبر 1994 کو کانپور میں پیدا ہونے والے کلدیپ اس وقت بھلے ہی خراب دور سے گزر رہے ہوں لیکن آج بھی بلے باز ان کے نام سے ڈرتے ہیں۔ کلدیپ، جو چائنا مین کے نام سے مشہور ہیں، کچھ وقت سے ٹیم میں اندر اور باہر ہو رہے ہیں، لیکن وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ کس طرح واپسی کرنی ہے۔ وہ پہلے بھی اس مرحلے سے گزر چکے ہیں اور ایک موقع پر وہ اس قدر مایوس ہو گئے تھے کہ انہوں نے خودکشی کا من بنا لیا تھا۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے خود ایک انٹرویو میں کیا تھا۔

      جب وہ 13 سال کے تےا تو وہ خودکشی کرنا چاہتے تھے، کیونکہ سخت محنت کے باوجود وہ یوپی کی انڈر 15 ٹیم میں منتخب نہیں ہو سکے تھے جس کی وجہ سے وہ بہت مایوس ہوئے اور انہوں نے کھیل چھوڑنے کا فیصلہ بھی کر لیا تھا لیکن چند سالوں میں ان کی قسمت بدل گئی اور ان کی محنت بھی رنگ لائی۔

      2014 کے بعد بدل گئی قسمت۔
      گھریلو کرکٹ کے ساتھ ساتھ وہ آئی پی ایل میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کی جانب سے بھی چمکے اور اس کے ساتھ ہی ان کے لیے ٹیم انڈیا کے دروازے بھی کھل گئے۔ کلدیپ نے 2014 میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔ کلدیپ یادیو بھونیشور کمار کے بعد دوسرے ہندوستانی ہیں جنہوں نے تمام فارمیٹس میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔

      18 دسمبر 2019 کو، ویسٹ انڈیز کے خلاف، وہ بین الاقوامی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے ہندوستانی گیند باز بن گئے۔ کلدیپ نے 2017 میں بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے 7 ٹیسٹ میچوں میں 26، 65 ون ڈے میچوں میں 107 اور 23 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 41 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اس سال تینوں فارمیٹس میں اپنا آخری میچ کھیلا۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں انہوں نے جولائی کے بعد سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا جبکہ ٹیسٹ میں آخری میچ رواں سال فروری میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: