உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے گیند باز نے ونڈے کی پہلی ہیٹ ٹرک لے کر مچا دی تھی سنسنی، لیکن کھیل سکے صرف 8 میچ

    پاکستان کے گیند باز نے ونڈے کی پہلی ہیٹ ٹرک لے کر مچا دی تھی سنسنی، لیکن کھیل سکے صرف 8 میچ

    پاکستان کے گیند باز نے ونڈے کی پہلی ہیٹ ٹرک لے کر مچا دی تھی سنسنی، لیکن کھیل سکے صرف 8 میچ

    On This Day: آج ہی کے دن 20 ستمبر 1982 کو پاکستان کے تیز گیند باز جلال الدین (Jalal-Ud-Din) نے ونڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کی تھی۔ وہ ونڈے میں ہیٹ ٹرک لینے والے دنیا کے پہلے گیند باز بنے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے تیز گیند باز جلال الدین (Jalal-Ud-Din) کے نام ایک بڑا ریکارڈ درج ہے۔ وہ ونڈے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے دنیا کے پہلے گیند باز ہیں۔ انہوں نے آج ہی کے دن یعنی 20 ستمبر 1982 کو یہ عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ حالانکہ ان کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر زیادہ لمبا نہیں چلا۔ وہ صرف 8 ونڈے میچ کھیل سکے۔ اتنا ہی نہیں انہیں صرف 6 ٹسٹ کھیلنے کا موقع ملا۔

      میچ میں آسٹریلیا کے کپتان کم ہیوز نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 40 اوور میں 6 وکٹ پر 229 رن بنائے تھے۔ سلامی بلے باز محسن خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری لگائی تھی۔ انہوں نے 15 چوکوں کی مدد سے 101 گیندوں پر 104 رن بنائے۔ جاوید میانداد 31 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ کپتان ظہیر عباس نے 26 رن بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے ٹیری ایلڈرمین نے 63 رن دے کر سب سے زیادہ دو وکٹ حاصل کئے۔

      7ویں اوور کی آخری تین گیند پر انجام دیا کارنہ

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیا نے دھیمی شروعات کی تھی۔ حالانکہ اس کا اسکور ایک وقت 4 وکٹ کے نقصان پر 157 رن تھا۔ اس کے بعد جلال الدین نے اپنے 7 ویں اوور کی آخری تین گیندوں پر تین وکٹ حاصل کرکے پاکستان کی جیت کو یقینی بنا دیا اور اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ انہوں نے پہلے راڈ مارش (1 رن) کو بولڈ کیا۔ پھر برس یارڈلے (0) کو وکٹ کے پیچھے کیچ کرایا۔ چھٹی گیند پر جیوف لاس (0) کو بولڈ کرکے اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کرا لیا۔ وہ ایک ہی دن میں پاکستان کے ہیرو بن گئے تھے۔

      49 ہیٹ ٹرک لے چکے ہیں گیند باز

      ونڈے کرکٹ کی بات کی جائے تو اب تک گیند باز 49 بار ہیٹ ٹرک لے چکے ہیں۔ سری لنکا کے سابق کرکٹر لست ملنگا نے سب سے زیادہ تین بار یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے کلدیپ یادو، چمنڈا واس، ٹرینٹ بولٹ، پاکستان کے وسیم اکرم اور پاکستان کے ہی ثقلین مشتاق نے 2-2 بار یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے عاقب جاوید، وقار یونس اور ہندوستان کی طرف سے محمد شمی بھی ایک ایک بار ہیٹ ٹرک لے چکے ہیں۔ سب سے زیادہ 9 ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ سری لنکائی گیند بازوں کے نام ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: