جب سچن کے 4 کیچ چھوڑ کر عالمی کپ سے باہر ہوا پاکستان، وزیر اعظم نے پکڑ لیا تھا اپنا سر!
موہالی میں کھیلا گیا یہ میچ آج بھی ہر ہندوستانی کرکٹ شائقین کو یاد ہوگا ، کیوں کہ اس میچ میں ٹیم انڈیا پر جتنا دباؤ تھا شاید ہی ویسا کبھی اس کے کھلاڑیوں نے محسوس کیا ہو۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 30, 2020 01:45 PM IST

جب سچن کے 4 کیچ چھوڑ کر عالمی کپ سے باہر ہوا پاکستان، وزیر اعظم نے پکڑ لیا تھا اپنا سر!
نئی دہلی۔ 30 مارچ ... یہ وہ تاریخ ہے جو ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں بہت اہم ہے۔ آج سے ٹھیک 9 سال پہلے 2011 میں بھارت نے ورلڈ کپ کے فائنل (آئی سی سی ورلڈ کپ 2011) میں جگہ بنائی تھی اور سیمی فائنل میچ میں اپنے سب سے بڑے حریف پاکستان کو شکست دی تھی۔ موہالی میں کھیلا گیا یہ میچ آج بھی ہر ہندوستانی کرکٹ شائقین کو یاد ہوگا ، کیوں کہ اس میچ میں ٹیم انڈیا پر جتنا دباؤ تھا شاید ہی ویسا کبھی اس کے کھلاڑیوں نے محسوس کیا ہو۔ سچن تندولکر اس میچ سے پہلے 12 دنوں تک ٹھیک سے سو نہیں سکے تھے ، کیونکہ بھارت اپنے گھر پر پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیل رہا تھا۔
سچن کا چلا بلا
بھارت نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں 29 رنز سے کامیابی حاصل کی اور اس فتح کا ہیرو سچن تیندولکر (Sachin Tendulkar) تھے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے صرف 260 رنز بنائے تھے ، لیکن جواب میں پاکستان کی ٹیم 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سچن تیندولکر نے اس میچ میں 85 رنز بنائے تھے۔ تاہم ، سچن کو اس اننگز میں ایک یا دو نہیں بلکہ پورے 4 جیون دان ملے تھے۔ پاکستان کی ناقص فیلڈنگ ہی اسے لے ڈوبی اور وہ ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔
سچن تیندولکر کو مصباح الحق ، یونس خان ، عمر گل اور کامران اکمل جیسے کھلاڑیوں نے جیوان دان دیا۔ شاہد آفریدی کی 3 گیندوں پر سچن کے کیچ چھوٹے۔ دونوں ممالک کے وزیر اعظم بھی اس میچ کو دیکھنے کے لئے پہنچے تھے۔ اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ اور یوسف رضا گیلانی نے موہالی کے آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں شرکت کی تھی۔ اپنی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ دیکھ کر گیلانی نے اپنی پیشانی تک پکڑ لی تھی۔