ہوم » نیوز » اسپورٹس

Orange Cap in IPL 2020: خطرے میں ہے کے ایل راہل کا اورینج کیپ، ان 2 بلے بازوں کی نظریں ہیں مرکوز

Orange Cap in IPL 2020: کے ایل راہل (KL Rahul) نے اس بار رنوں کا انبار کھڑا کردیا۔ کے ایل راہل نے اب تک سب سے زیادہ 55 سے زیادہ کی اوسط سے 670 رن بنائے ہیں۔

  • Share this:
Orange Cap in IPL 2020: خطرے میں ہے کے ایل راہل کا اورینج کیپ، ان 2 بلے بازوں کی نظریں ہیں مرکوز
Orange Cap in IPL 2020: کے ایل راہل (KL Rahul) نے اس بار رنوں کا انبار کھڑا کردیا۔ کے ایل راہل نے اب تک سب سے زیادہ 55 سے زیادہ کی اوسط سے 670 رن بنائے ہیں۔

نئی دہلی: آئی پی ایل کا موجودہ سیزن ختم ہونے میں اب صرف دو میچ بچے ہیں۔ ممبئی انڈینس کی ٹیم پہلے ہی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ جبکہ دہلی کیپٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد کی ٹکر دوسرے کوالیفائر میں ہوگی۔ اس بیچ اورینج کیپ (Orange Cap) کی لڑائی بھی بے حد دلچسپ دور میں پہنچ گئی ہے۔ آئی پی ایل کے پہلے ہفتے سے ہی اس بار کنگس الیون پنجاب کے کپتان کے ایل راہل (KL Rahul) کا اورینج کیپ پر قبضہ رہا ہے۔ انہوں نے اب تک سب سے زیادہ 670 رن بنائے ہیں، لیکن اب ٹورنامنٹ کے آخری لمحوں میں دو بلے بازوں کی نظر اس ریکارڈ پر مرکوز ہیں۔ یہ ہیں ڈیوڈ وارنر (David Warner) اور شکھر دھون (Shikhar Dhawan)...۔ سوال اٹھتا ہے کہ کیا کے ایل راہل کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔


ٹاپ پر کے ایل راہل


کنگس الیون پنجاب کی ٹیم اس بار پلے آف کے لئے کوالیفائی نہیں کرسکی، لیکن کپتان کے ایل راہل نے اس بار رنوں کا انبار کھڑا کردیا۔ کے ایل راہل نے اب تک سب سے زیادہ 55 سے زیادہ کی اوسط سے 670 رن بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک سنچری اور 5 نصف سنچری لگائی۔ انہوں نے سب سے زیادہ 58 چھکے بھی لگائے ہیں۔ سال 2018 کے سیزن میں بھی کے ایل راہل 659 رن بناکر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔ جبکہ گزشتہ سال یعنی 2019 میں انہوں نے 593 رن بنائے تھے۔


کنگس الیون پنجاب کی ٹیم اس بار پلے آف کے لئے کوالیفائی نہیں کرسکی، لیکن کپتان کے ایل راہل نے اس بار رنوں کا انبار کھڑا کردیا۔ کے ایل راہل نے اب تک سب سے زیادہ 55 سے زیادہ کی اوسط سے 670 رن بنائے ہیں۔
کنگس الیون پنجاب کی ٹیم اس بار پلے آف کے لئے کوالیفائی نہیں کرسکی، لیکن کپتان کے ایل راہل نے اس بار رنوں کا انبار کھڑا کردیا۔ کے ایل راہل نے اب تک سب سے زیادہ 55 سے زیادہ کی اوسط سے 670 رن بنائے ہیں۔


دوڑ میں ڈیوڈ وارنر

اورینج کیپ پر ایک بار پھر سے سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر کی نظریں مرکوز ہیں۔ انہوں نے اب تک 546 رن بنائے ہیں۔ یعنی وہ کے ایل راہل سے 124 رن پیچھے ہیں۔ اگر سن رائزرس کی ٹیم فائنل میں پہنچ جاتی ہے تو پھر ڈیوڈ وارنر کے پاس موقع ہوگا، کے ایل راہل سے اورینج کیپ چھیننے کا۔ موجودہ سیزن میں ڈیوڈ وارنر نے اب تک چار نصف سنچری لگائی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ڈیوڈ وارنر نے ہی اورینج کیپ پر قبضہ کیا تھا۔ انہوں نے سب سے زیادہ 692 رن بنائے تھے۔

اورینج کیپ پر دھون کی نظریں

اورینج کیپ پر دہلی کیپٹلس کے سلامی بلے باز شکھر دھون کی بھی نظریں مرکوز ہیں۔ انہوں نے اب تک 15 میچوں میں 525 رن بنائے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ شکھر دھون نے اس سال دو سنچری لگائی ہے۔ انہوں نے دو مسلسل اننگوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ سب سے پہلے انہوں نے چنئی سپرکنگس کے خلاف 101 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے بعد انہوں نے کنگس الیون پنجاب کے خلاف 106 رنوں کی اننگ کھیلی۔ دونوں اننگ میں شکھر دھون ناٹ آوٹ رہے تھے۔ کے ایل راہل سے اورینج کیپ چھیننے کے لئے شکھر دھون کو ابھی اور 145 رنوں کی ضرورت ہے۔ اگر دہلی کی ٹیم فائنل میں پہنچتی ہے تو پھر انہیں اس مقام تک پہنچنے کے لئے دو موقع اور ملیں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 07, 2020 01:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading