ہوم » نیوز » اسپورٹس

دو مہینے پہلے اس کھلاڑی نے کی تھی منگنی ، اب ہوئی حاملہ ، بے بی بمپ کے ساتھ نیوڈ سیلفی وائرل

حال ہی میں نکی نے اکیس ہفتہ کے بے بی بمپ کے ساتھ اپنی باتھ روم سیلفی شیئر کی ہے ۔ انہوں نے اس سیلفی کو اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں لگایا ہے ۔

  • Share this:
دو مہینے پہلے اس کھلاڑی نے کی تھی منگنی ، اب ہوئی حاملہ ، بے بی بمپ کے ساتھ نیوڈ سیلفی وائرل
کوروناوائرس کے بڑھتے خطرات کے کالے سایے حاملہ خواتین پر کچھ زیادہ ہی منڈلا رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے سرکاری اسپتالوں میں طبی عملہ کی مبینہ لاپرواہی سے درد زہ میں مبتلا خواتین کی اموت شرح میں اضافہ رونما ہو رہا ہے ۔ تاہم ریاست جموں و کمشیر کی سرکار نے ایسے مسائل سے نمٹنے کے لیے پالیسی مرتب کی ہے ۔

دنیا کی لیجینڈ پیشہ ور خاتون پہلوان نکی بیلا نے رنگ کو الوداع کہہ دیا ہے اور اس وقت وہ حاملہ ہیں ۔ نکی کچھ مہینوں میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی ۔ مگر اس سے پہلے وہ اس وقت کا لطف اٹھارہی ہیں ۔ حال ہی میں نکی نے اکیس ہفتہ کے بے بی بمپ کے ساتھ اپنی باتھ روم سیلفی شیئر کی ہے ۔ انہوں نے اس سیلفی کو اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں لگایا ہے ، جس میں شیشے میں وہ نیوڈ پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔


آپ کو بتادیں کہ نکی کی جڑواں بہن بری بیلا بھی ماں بننے والی ہیں اور دونوں نے ایک ہی وقت پر اپنے حمل کے بارے میں اعلان کیا تھا ۔ نکی اور ان کے منگیتر ایک صحت مند بچے کی امید کررہے ہیں ۔ وہیں بری بیلا نے پہلوان ڈینیل براین کے ساتھ شادی کی تھی ۔ بری اور ڈینیل نے 2014 میں شادی کی تھی اور دونوں کی دو سال کی ایک بیٹی بھی ہے ۔


اکیس نومبر 1983 کو کیلی فورنیا میں پیدا ہوئی نکی بیلا نے 2008 میں اسمیک ڈٓون پر ڈبییو کیا تھا ۔ وہ دو مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای دیواز چمپئن بھی رہ چکی ہیں ۔ اگر نکی کی زندگی کی بات کریں تو مئی 2014 میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں 20 سال کی عمر میں اسکول کے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کی تھی ۔


سال 2012 میں نکی نے جان سینا کو ڈیٹ کیا اور اس جوڑے نے دو اپریل 2017 کو منگنی کرلی ، مگر ایک سال بعد یعنی 15 اپریل 2018 کو اس جوڑے نے منگنی توڑ دی اور شادی کو منسوخ کردیا ، جو کچھ دن بعد پانچ مئی کو ہونے والی تھی ۔ جان سینا سے رشتہ ٹوٹنے کے بعد انہوں نے اپنے ڈانس پارٹنر آرٹیم چگونٹسیو کو ڈیٹ کرنا شروع کیا ۔ ڈانسنگ ود دی اسٹار کے سیزن 25 میں آرٹیم نکی کے پارٹنر تھے ۔ تقریبا ایک سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد دونوں نے اسی سال تین جنوری کو منگنی کرلی ۔
First published: Mar 28, 2020 06:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading