نئی دہلی: انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی سندیپ ننگل کی پیر کے روز ایک میچ کے دوران گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔ جالندھر کے ملیاں گاوں میں چل رہے ایک کبڈی کپ کے دوران نامعلوم حملہ آوروں نے شام 6 بجے کے قریب اس کھلاڑی کا قتل کردیا۔ رپورٹس کے مطابق، سندیپ کے سر اور سینے پر تقریباً 20 راونڈ فائرنگ کی گئی۔
گولیوں کی آواز سننے کے بعد ٹورنامنٹ میں بھگدڑ مچ گئی۔ سندیپ ایک پیشہ ور کبڈی کھلاڑی تھے۔ رپورٹس کے مطابق پیر کے روز شام کبڈی ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران اچانک ہی اندھا دھند گولیاں چلنے لگیں۔ اس دوران سندیپ کو کئی گولیاں لگیں۔
گلیڈیئیٹر کے نام سے تھے مشہورجائے حادثہ پر موجود لوگ سندیپ کو اسپتال لے کر گئے، مگر زیادہ خون بہنے کی وجہ سے راستے میں ہی اس کھلاڑی نے دم توڑ دیا۔ انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی سندیپ کی بچپن سے بھی کبڈی میں کافی دلچسپی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔پاکستان آسٹریلیا ٹسٹ سیریز میں بے جان پچ دیکھ کر بھڑکے وسیم اکرم
مداحوں کے درمیان وہ گلیڈیئیٹر کے نام سے مشہور تھے۔ انہوں نے ایک دہائی تک کبڈی کی دنیا پر راج کیا۔ پنجاب کے علاوہ وہ کناڈا، یو ایس اے اور یوکے میں بھی کھیل چکے تھے۔ سوشل میڈیا اس حادثۃ کے کچھ ویڈیو بھی وائرل ہو رہے ہیں، جس میں گولیوں کی آواز کے بعد ناظرین بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔