ہوم » نیوز » اسپورٹس

Tokyo Olympics: اولمپک مارچ پاسٹ میں ترنگا لے کر نکلی ہندوستانی ٹیم، وزیر اعظم مودی نے بجائی تالی

ٹوکیو اولمپک کی افتتاحی تقریب میں مارچ پاسٹ کے دوران ہندوستانی ٹیم 21 ویں نمبر پر اترا۔ مارچ پاسٹ میں ہندوستانی ٹیم کے پرچم بردار اولمپک تمغہ جیتنے والی مکے باز میری کام اور ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ رہے۔ وزیر اعظم مودی نے ہندوستانی ٹیم کو دیکھ کر تالیاں بجائیں۔

  • Share this:
Tokyo Olympics: اولمپک مارچ پاسٹ میں ترنگا لے کر نکلی ہندوستانی ٹیم، وزیر اعظم مودی نے بجائی تالی
اولمپک مارچ پاسٹ میں ترنگا لے کر نکلی ہندوستانی ٹیم، وزیر اعظم مودی نے بجائی تالی

نئی دہلی: ٹوکیو اولمپک (Tokyo Olympics) کے افتتاحی تقریب میں ہندوستانی ٹیم جب ترنگا لے کر اتری تو ملک کا ہر شخص اس قابل فخر لمحے کو دیکھ کر جوش سے لبریز ہوگیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے بھی کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔ ان کی ایک تصویر آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے شیئر کی گئی ہے، جس میں وہ ہندوستانی ٹیم کو ٹی وی پر دیکھ کر تالی بجاتے نظر آرہے ہیں۔


ٹوکیو کے نیشنل اسٹیڈیم میں آفیشیل اوپننگ تقریب کا انعقاد جمعہ یعنی 23 جولائی کو کیا گیا۔ اس کا آغاز ہندوستانی وقت کے مطابق، شام ساڑھے 4 بجے ہوئی۔ ہندوستانی ٹیم 21 ویں نمبر پر اتری۔ مارچ پاسٹ میں ہندوستانی ٹیم کے پرچم بردار اولمپک تمغہ جیتنے والے مکے باز میری کوم (Mary Kom) اور ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ (Manpreet Singh) رہے۔ جاپانی حروف کے لحاظ سے ہندوستان کا مارچ پاسٹ میں 21 واں نمبر ملا۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر: ٹوئٹر
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر: ٹوئٹر


وزیر اعظم مودی نے بھی دہلی میں ٹی وی پر ہندوستانی ٹیم کو مارچ پاسٹ میں دیکھا اور کھڑے ہوکر تالی بجاتے نظر آئے۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا، ’آئیے، ہم سب مل کر ہندوستان کے لئے چیئر کریں۔ ٹوکیو-2020 کے افتتاحی تقریب کی کچھ جھلکیاں دیکھیں۔ ہماری ٹیم کو مبارکباد‘۔ انہوں نے ساتھ ہی #Cheer4India ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

ٹوکیو اولمپک کا انعقاد تقریباً ایک سال کی تاخیر سے ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس وبا کے سبب اسے ایک سال کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ کھیلوں کی افتتاحی تقریب ٹوکیو کی نئی تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ اختتامی تقریب میں 8 اگست کو اسی اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ اس بار اپنے آفیشیل ٹیم میں کل 119 ایتھلیٹوں کے ریکارڈ کے ساتھ ہندوستان ٹوکیو اولمپک میں حصہ لے گا۔ ہندوستان نے 2016 کے ریو اولمپک میں 117 ایتھلیٹوں کو اتارا تھا۔ 119 ہندوستانی ایتھلیٹوں میں سے 67 مرد اور 52 خواتین شرکت کر رہے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 23, 2021 10:50 PM IST