உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان نے تھامس کپ جیت کر رقم کی تاریخ، 14 بار کے چمپئن انڈونیشیا کو ہرایا

    ہندوستان نے تھامس کپ جیت کر رقم کی تاریخ

    ہندوستان نے تھامس کپ جیت کر رقم کی تاریخ

    ہندوستان نے تھامس کپ کے فائنل میں 14 بار کے چمپئن انڈونیشیا 0-3 سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ ہندوستان نے پہلی بار اس خطاب کو اپنے نام کیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان نے تھامس کپ کے فائنل میں 14 بار کی چمپئن انڈونیشیا کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی ہے۔ ہندوستان نے پہلی بار اس خطاب پر قبضہ کیا۔ ہندوستان نے انڈونیشیا کو 0-3 سے شکست دی۔ فائنل کے پہلے میچ میں لکشے سین نے جیت دلاکر ہندوستان کو 0-1 سے سبقت دلائی۔ لکشے نے اینتھونی کو 8 21, 21 17, 21 16 سے شکست دی۔ ہندوستان کے اس سفر کو ساتوک سائی راج اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے بھی برقرار رکھا۔

      ہندوستانی جوڑی نے 18-21, 23-21, 21-19 سے مقابلہ جیت کر ہندوستان کو 0-2 سے سبقت دلا دی۔ اس کے بعد ہندوستان کے تجربہ کار بیڈمنٹن کھلاڑی کندابی شری کانت نے آٹھویں نمبر کے کھلاڑی جوناتھم کرسٹی پر سیدھے گیموں میں 21-15, 23-21 سے جیت حاصل کرکے ہندوستان کو پہلی بار تھامس کپ چمپئن بنا دیا۔



      ساتوک اور چراغ کو بہانا پڑا پسینہ

      ہندوستان کے اس سفر کو ساتوک سائی راج اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے بھی برقرار رکھا۔ ہندوستانی جوڑی نے 18-21, 23-21, 21-19 سے دوسرا مقابلہ جیت کر ہندوستان کو 0-2 سے سبقت دلا دی۔ حالانکہ ہندوستانی جوڑی کو جیت کے لئے کافی پسینہ بہانا پڑا۔ ہندوستانی جوڑی نے محمد احسن اور کیون سنجے کے خلاف پہلا گیم گنوایا اور دوسرے گیم میں 4 میچ پوائنٹ بچائے۔ اس کے بعد تیسرا گیم بھی اپنے نام کرلیا۔

      شری کانت نے 48 منٹوں میں دلائی جیت

      اس کے بعد ہندوستان کے تجربہ کار بیڈمنٹن کھلاڑی کندابی نے آٹھویں نمبر کے کھلاڑی جوناتھن کرسٹی پر سیدھے گیموں میں 48 منٹ میں 21-15, 23-21 سے جیت حاصل کرکے ہندوستان کو پہلی بار تھامس کپ چمپئن بنا دیا۔ سیمی فائنل میں اہم جیت دلاکر ہندوستان کو فائنل میں پہنچانے والے ایس ایس پرنے اور ایم آر ارجن اور دھرو کپیلا کی جوڑی کو کورٹ پر اترنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔

      انڈونیشا کو ملی ٹورنا منٹ میں پہلی شکست

      انڈونیشیا کی ٹیم کی ٹورنا منٹ میں یہ پہلی اور کبھی نہ بھولنے والی شکست ہے۔ اس سے پہلے کے سارے مقابلے میں اس نے جیت حاصل کی تھی، جبکہ ہندوستان کو واحد شکست کا سامنا گروپ مرحلے میں چینی تائپے کے خلاف کرنا پڑا تھا۔ انڈونیشیا نے ناک آوٹ مرحلے میں جون اور جاپان کو شکست دی، تو ہندوستان نے پانچ بار کے سابق چمپئن ملیشیا اور 2016 کے فاتح ڈنمارک کو شکست دی تھی۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: