ریتوراج گائیکواڑ نے میچ کے دوران وجئے شنکر کا ایک کمال کا کیچ پکڑا، جو کافی سرخیوں میں ہے۔ دراصل، کیچ لینے کے دوران گائیکواڑ نے ڈائیو ماری تھی، کیچ کو دیکھ کر ایک نظر میں ایسا لگ رہا تھا کہ گیند کہیں زمین پر ٹچ تو نہیں ہورہی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ میدانی امپائر نے اس فیصلے کے لیے تھرڈ امپائر کے پاس جانا مناسب سمجھا۔
وہیں، تھرڈ امپائر نے ٹی وی ریپلے میں ہر زاویے سے دیکھنے کے بعد کیچ کو صحیح ٹھہرایا اور شنکر کو پویلین جانے کا حکم دیا۔ وہیں گجرات کے فینس اس فیصلے کو غلط ٹھہرارہے ہیں۔ فینس آپس میں گائیکواڑ کے کیچ کو لے کر سوال کھڑے کررہے ہیں۔
1)New debuet player for GT today.
2)Player is not allowed to bowl who sitting for 9mins.But pathirana bowled after lengthy discussion with umpires.
3)No zoom in check catch for gaikwad
4)no slow overrate for CSK
5) Qualifier 1 in Chennai
FIXING - CSK vs GT#MSDhoni𓃵#IPL2O23pic.twitter.com/ROkpgkzgxT
حالانکہ، بلے باز وجے شنکر نے اس کیچ کو لے کر کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا۔ جیسے ہی گائیکواڑ نے کیچ لیا، وجے کو اداس دل کے ساتھ پویلین کی طرف چلتے ہوئے دیکھا گیا۔ وجے نے کیچ کے حوالے سے امپائر سے کوئی بات چیت نہیں کی۔ لیکن گجرات کے مداح امپائر کے بارے میں مختلف ٹوئٹس کر رہے ہیں۔
بھلے ہی گائیکواڑ کے کیچ کو لے کر گجرات کے فینس خوش نہیں ہیں لیکن اس کیچ نے میچ کو پلٹ کر رکھ دیا۔ کیونکہ وجئے شنکر اور راشد خان ایک وقت جارحانہ بلے بازی کررہے تھے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ گجرات میچ کو آخری گیند تک لے جاسکتے ہیں، لیکن اہم موقع پر متھیشا پتھیرانا نے وجئے شنکر کے ریتوراج کے ہاتھوں کیچ کرواکر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔