ہوم » نیوز » اسپورٹس

عمراکمل کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے ثبوت نہیں، سازش کے تحت پھنسایا گیا

اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کے سبب عمر اکمل (Umar Akmal) کو پاکستان سپرلیگ (PSL-5) کے 5ویں سیزن سے ٹھیک پہلے معطل کردیا گیا تھا۔

  • Share this:
عمراکمل کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے ثبوت نہیں، سازش کے تحت پھنسایا گیا
سپریم کورٹ کے سابق جج کریں گے عمر اکمل معاملے کی سماعت

کراچی: پاکستان کے بلے باز عمر اکمل (Umar Akmal) گزشتہ کچھ ماہ سے غلط برتاو کو لےکرسرخیوں میں ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کے بعد معطل کردیا تھا۔ حالانکہ اب تک اس دائیں ہاتھ کے بلے باز کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ وہیں عمر اکمل نے اس پورے معاملے کو اپنے خلاف سازش بتایا ہے۔ کرکٹ پاکستان میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق عمراکمل نے ان کے خلاف کئے گئے دعووں کو پوری طرح سے مسترد کردیا ہے۔


عمراکمل کے خلاف ثبوت نہیں


عمراکمل (Umar Akmal) ان الزامات سے مایوس ہیں اور انہوں نےکرکٹ پاکستان سے خاص بات چیت میں کہا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا اور ان کے خلاف سازش کی گئی۔ عمر اکمل نے دعویٰ کیا کہ انہیں پھنسانے کی سازش ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی اینٹی کرپشن یونٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس عمر اکمل کے خلاف پختہ ثبوت ہیں۔ حالانکہ اب تک اے سی یو نے عمر اکمل کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ ساتھ ہی وہ کال ریکارڈنگس بھی پیش نہیں کی گئی ہیں، جس کا دعویٰ اے سی یو کر رہی تھی۔


واضح رہےکہ عمراکمل پربکیزسے ملنے اور اس کی خبر اینٹی کرپشن یونٹ کو نہیں دینے کا الزام لگا ہے۔ ان الزامات پر عمر اکمل کا کہنا ہےکہ وہ کئی لوگوں سے بات چیت کرتے ہیں۔ وہ کئی پارٹیوں میں جاتے رہتے ہیں اور کئی لوگوں سے بات چیت بھی کرتے ہیں۔ کئی لوگ ان کے ساتھ تصویریں بھی لیتے ہیں، لیکن عمراکمل انہیں ذاتی طور پرنہیں جانتے۔ عمراکمل نے جانچ کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ایک ذاتی وجہ سے ایک شخص سے ملے تھے اور اس کی اطلاع انہوں نے جانچ افسرکو بھی دی ہے۔ عمراکمل کے دعوے اور تازہ خبروں کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ عمر اکمل کے خلاف پختہ ثبوت نہیں ہے، لیکن پھر بھی انہیں  پی ایس ایل-5 میں کھیلنے سے روک دیا گیا۔

اکثر تنازعہ میں رہتے ہیں عمر اکمل۔ فائل فوٹو
اکثر تنازعہ میں رہتے ہیں عمر اکمل۔ فائل فوٹو


تنازعہ میں رہتے ہیں عمر اکمل

عمراکمل 7 اکتوبر کو اپنا آخری بین الاقوامی میچ کھیلے تھے۔ صلاحیت ہونے کے باوجود وہ اکثر ٹیم سے باہر رہتے ہیں، جن کی وجہ ہیں ان کے تنازعہ عمراکمل حال ہی میں ٹینر کےساتھ بدسلوکی کے معاملے میں پھنس گئے تھے۔ انہوں نے ٹرینر کے سامنے اپنے سارے کپڑے اتار دیئے تھے۔ عمراکمل نے 16 ٹسٹ، 121 ونڈے اور 84 ٹی -20 میچ کھیلے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 08, 2020 10:37 PM IST