اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان نے کرکٹرز کے مٹھائی۔ بریانی کھانے پر روک لگائی، اب کہا۔ فٹ نہیں رہے تو پیسے کاٹیں گے

    احسان مانی نے کہا ہے کہ رواں سال اکتوبر سے نومبر میں آسٹریلیا میں ٹی-20 ورلڈ کپ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    احسان مانی نے کہا ہے کہ رواں سال اکتوبر سے نومبر میں آسٹریلیا میں ٹی-20 ورلڈ کپ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    پی سی بی نے کہا کہ اگر کھلاڑی ضروری کم ازکم فٹنس حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو ان کی ماہانہ تنخواہ سے 15 فیصد کی رقم کاٹ لی جائے گی۔

    • Share this:
      لاہور۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کو وارننگ دی ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ٹیم انتظامیہ کے ذریعہ متعین فٹنس ضابطوں پر کھرا اترنا ہو گا اور ایسا نہیں کرنے کی صورت میں ان کی ماہانہ تنخواہ سے 15 فیصد کاٹ لی جائے گی۔ نئے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے اعلیٰ سطح کے فٹنیس کو ضروری قرار دیا ہے کیونکہ ٹیم کی کمزور کارکردگی کی وجہ اسی کی کمی ہے۔ اس کے بعد ہی کھلاڑیوں کے لئے یہ ہدایت آئی ہے۔ اس سے پہلے مصباح نے کوچ بننے کے بعد کھلاڑیوں کے مٹھائی اور بریانی کھانے پر روک لگا دی تھی۔

      پی سی بی نے کہا کہ اگر کھلاڑی ضروری کم ازکم فٹنس حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو ان کی ماہانہ تنخواہ سے 15 فیصد کی رقم کاٹ لی جائے گی۔ جبکہ بار بار ایسا کرنے کی صورت میں اس کھلاڑی کا گریڈ گھٹا دیا جائے گا۔ پی سی بی نے کہا ’’ فٹنس کی کم ازکم شرط پوری نہیں کرنے پر کھلاڑی کو اس کی ماہانہ فیس کا 15 فیصد جرمانہ بھرنا ہو گا‘‘۔

      فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ


      بی پی ایل کھیلنے والے وہاب ریاض، شاداب خان اور محمد عامر کے فٹنس ٹیسٹ 20 اور 21 جنوری کو ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو فٹ اور صحت مند رکھنے کے لیے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے کھلاڑیوں پر اس وقت تک جرمانہ عائد رہے گا جب تک وہ فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر لیتا۔ ‏کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ پانچ حصوں پر مشتمل ہوگا جن میں فیٹ اینالسز، اسٹرینتھ، اینڈیورنس، اسپیڈ اینڈیورنس اور کراس فٹ شامل ہیں۔
      First published: