உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لڑکیوں سے 'گندی بات' کرنے والے پاکستانی کرکٹرنے معافی مانگی

    لڑکیوں کے ساتھ ان کی مبینہ واٹس اپ چیٹنگ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا تھا۔

    لڑکیوں کے ساتھ ان کی مبینہ واٹس اپ چیٹنگ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا تھا۔

    امام الحق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔ ان کے پاکستانی ٹیم میں منتخب ہونے پربھی تنازعہ ہوا تھا اورالزام لگا تھا کہ انضمام الحق کی وجہ سے انہیں ٹیم میں جگہ ملی ہے۔

    • Share this:
      پاکستان کے سلامی بلے باز اورسابق کرکٹرانضام الحق کے بھتیجے امام الحق نے لڑکیوں کوقابل اعتراض پیغام بھیجنے پرمعافی مانگ لی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان نے کہا کہ جوہوا، اس کا امام الحق کوپچھتاوا ہے اورانہوں نے اس کے لئے معافی مانگ لی ہے۔

      وسیم خان کے مطابق یہ ان کا ذاتی معاملہ تھا، لیکن پھربھی وہ نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان کے لئے کھیلنے والے کھلاڑی پراس طرح کا الزام لگے۔ ان پرلڑکیوں سے افیئررکھنے اورانہیں دھوکہ دینے کے الزامات ہیں۔ لڑکیوں کے ساتھ ان کی مبینہ واٹس اپ چیٹنگ کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پروائرل ہوگئے تھے۔

      امام الحق پرالزام لگانے والے ٹوئٹرصارف نے لکھا تھا کہ لڑکیوں نے اس سے رابطہ کیا اورپاکستانی سلامی بلے با کا انکشاف کرنے کو کہا۔ یہ سبھی واقعات گزشتہ 6 ماہ کی بتائی جارہی تھی اوران میں سے کچھ بات چیت عالمی کپ کے دوران ہونے کا بھی دعویٰ کیا جارہا تھا۔ جواسکرین شاٹ وائرل ہورہے ہیں، ان میں امام الحق لڑکیوں کو 'بے بی' کہہ کربلاتے اوراپنے بارے میں بتا رہے ہیں۔ ایک دیگراسکرین شاٹ میں وہ ایک لڑکی کے ساتھ بریک اپ کے بارے میں بات کرتے نظرآئے۔

      امام الحق کی مبینہ واٹس چیٹنگ کا اسکرین شاٹ۔
      امام الحق کی مبینہ واٹس چیٹنگ کا اسکرین شاٹ۔


      اسکرین شاٹ پوسٹ کرنے والے کا کہنا ہے کہ امام الحق نے ان لڑکیوں کا استعمال کیا۔ اس کا دعویٰ تھا کہ اس معاملے میں اس کے پاس کافی تصویریں اورویڈیو کانٹینٹ بھی ہیں اورلڑکیوں کے کہنے پروہ اسے پوسٹ کردے گا۔ امام الحق پرایک وقت میں 8 لڑکیوں کے ساتھ افیئررکھنے کا الزام تھا۔ ساتھ ہی بعد میں شادی سے بھی منحرف ہونے کا الزام ان پرلگا ہے۔

      امام الحق کی مبینہ چیٹنگ کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر لیک کئے گئے ہیں۔
      امام الحق کی مبینہ چیٹنگ کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر لیک کئے گئے ہیں۔


      امام الحق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔ ان کے پاکستانی ٹیم میں منتخب ہونے پربھی تنازعہ ہوا تھا اورالزام لگا تھا کہ انضمام الحق کی وجہ سے انہیں ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ امام الحق کو جس وقت پاکستانی ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا، اس وقت انضام الحق چیف سلیکٹرتھے۔ حالانکہ اس نوجوان کرکٹرنے اپنے کھیل سے بھائی - بھتیجہ واد کے الزامات کو زبردست جواب دیا ہے۔ انہوں نے 36 ونڈے میں 7 سنچریاں لگائی ہیں اوران کا 54.58 کا اوسط ہے۔

      امام الحق کی میبینہ چیٹ میں ان کی تصویریں بھی پوسٹ کی گئی ہیں۔
      امام الحق کی میبینہ چیٹ میں ان کی تصویریں بھی پوسٹ کی گئی ہیں۔


      انہوں نے اکتوبر2017 میں ونڈے کرکٹ میں قدم رکھا تھا اوروہ اب تک 1692 رن بنا چکے ہیں۔ انہوں نے 10 ٹسٹ میچ بھی کھیلے ہیں، لیکن یہاں ان کی کارکردگی بہت اچھی نہیں رہی۔ وہ 28.41 کی عام اوسط سے 483 رن بناسکے ہیں اوران کے بلے سے صرف تین نصف سنچری نکلی ہے۔ ٹی -20 کرکٹ میں انہوں نے صرف ایک میچ کھیلا ہے اور7 رن بنائے ہیں۔

      امام الحق نے 2017 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔
      امام الحق نے 2017 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔
      First published: