ہوم » نیوز » اسپورٹس

آسٹریلیائی گیند بازوں کوجواب دے رہے ہیں بابراعظم، اب پاکستانی وزیراعظم بدلنا چاہتے ہیں ان کا بلے بازی آرڈر

بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میں پاکستان کی طرف سے 104 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی تھی۔ حالانکہ وہ پاکستانی ٹیم کی بڑی شکست کو نہیں ٹال سکے تھے۔

  • Share this:
آسٹریلیائی گیند بازوں کوجواب دے رہے ہیں بابراعظم، اب پاکستانی وزیراعظم بدلنا چاہتے ہیں ان کا بلے بازی آرڈر
بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میں پاکستان کی طرف سے 104 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی تھی۔ حالانکہ وہ پاکستانی ٹیم کی بڑی شکست کو نہیں ٹال سکے تھے۔

پاکستانی ٹیم اس وقت آسٹریلیا دورے پرہے اورمیزبان کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں اسے زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی بلے بازآسٹریلیائی اٹیک کے سامنے ٹک تک نہیں پارہے ہیں، جس کی وجہ سے مہمان ٹیم پاکستان نے اننگ اورپانچ رن کے فرق سے پہلا ٹسٹ گنوا دیا۔ تاہم پاکستانی ٹیم کی طرف واحد بلے باز بابراعظم ہی ایسے بلے بازہیں، جومیزبان ٹیم کی گیند بازی کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں اوران کے گیند بازوں کوجواب دے رہے ہیں۔ پہلے میچ میں بابراعظم نے سنچری لگائی تھی اوراب پاکستان کے وزیراعظم اورسابق پاکستانی کپتان عمران خان ان کے بلے بازی آرڈرکو بدلنا چاہتے ہیں۔


برسبین میں کھیلے گئے ٹسٹ میچ میں بابراعظم صرف ایک رن ہی بنا پائے تھے، لیکن دوسری اننگ میں انہوں نے سنچری لگا دی۔ پاکستان کے سابق تیزگیند بازوسیم اکرم نے کہا کہ عمران خان، بابراعظم کی کارکردگی سے خوش ہیں اوروہ چاہتے ہیں کہ بابراعظم نمبر چارپربلے بازی کریں۔ اس کے پیچھے ان کا ماننا ہے کہ اس سے پاکستانی ٹیم کومضبوطی ملے گی، کیونکہ وہ تکنیکی طورپربہت اچھے ہیں۔


 پاکستان کے وزیراعظم اورسابق کپتان عمران خان کا ماننا ہے کہ بابراعظم کی تکنیک بہت اچھی ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم اورسابق کپتان عمران خان کا ماننا ہے کہ بابراعظم کی تکنیک بہت اچھی ہے۔


 عزت بچانے کا پاکستان کے پاس آخری موقع

اب پاکستانی ٹیم کے پاس اپنی عزت بچانے کا آخری موقع ہے۔ 29 نومبرکوایڈیلیڈ میں پاکستانی ٹیم سیریزکا دوسرا اورآخری ٹسٹ میچ کھیلنےاترے گی۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا ٹیم انتظامیہ عمران خان کی بات کومانتے ہوئے بابراعظم کونمبرچار پربلے بازی کرنے بھیجےگی یا نہیں۔ پہلے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں پاکستان نے 240 رن بنائے تھے، جس کےجواب میں میزبان آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں 580 رن بناکرپاکستان کے سامنے مشکل چیلنج دے دیا۔ اسٹریلیا کی طرف سے مانرس لابوشین نے 185 رن اورڈیوڈ وارنرنے 154 رنوں کی شانداراننگ کھیلی تھی۔

پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 335 رن ہی بنا سکی اوراسے اننگ کے فرق سے شکست دے کرسامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی طرف سے دوسری اننگ میں سب سے زیادہ 104 رن بابر اعظم ہی بنا سکے۔ ان کے علاوہ محمد رضوان نے 95 رن کی اننگ کھیلی تھی۔
First published: Nov 26, 2019 05:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading