لاہور: آسٹریلیائی (Australia) کرکٹ ٹیم کی پاکستان میں شاندار کارکردگی جاری ہے۔ ٹیم نے ونڈے سیریز (Pakistan vs Australia) کے پہلے مقابلے میں میزبان ٹیم کو 88 رنوں سے بڑی شکست دی۔ یہ پاکستانی ٹیم کی گھر میں آسٹریلیا کے خلاف ونڈے میں سب سے بڑی شکست ہے۔ سلامی بلے باز ٹرویس ویڈ (Travis Head) کی طوفانی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 313 رنوں کا بہترین اسکور بنایا تھا۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 225 رنوں پر سمٹ گئی۔ اس کے ساتھ کنگارو ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ اس سے قبل اس نے ٹسٹ سیریز پر بھی 0-1 سے قبضہ کیا تھا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو گھر میں مسلسل پانچویں ونڈے میں شکست دی ہے۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شروعات اچھی رہی تھی۔ ٹیم کا اسکور ایک وقت ایک وکٹ پر 120 رن تھا۔ اس کے بعد اگلے 105 رن بنانے میں ٹیم نے 9 وکغ گنوا دیئے۔ سلامی بلے باز فخر زماں 18 گیندوں پر 18 رن بناکر سین ایمباٹ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد امام الحق اور کپتان بابر اعظم نے دوسرے وکٹ کے لئے 96 رن جوڑے۔ بابر اعظم (Babar Azam) 72 گیندوں پر 57 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے 6 چوکے لگائے۔ انہیں لیگ اسپنر اسوپسن نے آوٹ کیا۔ ان کے ونڈے میں چار ہزار رن بھی مکمل ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔PAK vs AUS: بابر اعظم نے نیا ریکارڈ بنایا، ووین رچرڈس پیچھے چھوٹے، کوہلی آس پاس نہیںایڈم زمبا کی قیادت میں شاندار واپسیلیگ اسپنر ایڈم زمپا نے درمیانی اووروں میں کسی ہوئی گیند بازی کرکے پاکستان کے بلے بازوں کو رن نہیں بنانے دیا۔ سلامی بلے باز امام الحق (Imam Ul Haq) ایک طرف سے ٹکے رہے، لیکن انہیں دیگر بلے بازوں کا ساتھ نہیں ملا۔ امام الحق نے 96 گیندوں پر 103 رن بنائے۔ انہوں نے 6 چوکا اور تین چوکا لگایا۔ 6 بلے باز دہائی کے اعدادوشمار تک نہیں پہنچ سکے۔ پوری ٹیم 45.2 اوور میں 225 رن بناکر پویلین لوٹ گئی۔ ایڈم زمبا نے 10 اوور میں 38 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے۔ اسوپسن اور ٹریوس ہیڈ کو 2-2 وکٹ ملے۔
اس سے قبل ٹاس ہارکر پہلے کھیلنے اتری آسٹریلیائی ٹیم کو سلامی بلے باز ٹریوس ہیڈ نے اچھی شروعات دلائی۔ انہوں نے پہلے وکٹ کے لئے کپتان ایرون فنچ کے ساتھ سنچری شراکت کی۔ ٹریوس ہیڈ نے 72 گیندوں پر 101 رن بنائے۔ 12 چوکے اور تین چھکا لگایا۔ ایرون فنچ نے 23 رن بنائے۔ نمبر-3 پر اترے بین میکڈرماٹ نے 70 گیندوں پر 55 رنوں کی جدوجہد والی اننگ کھیلی۔ آخری کے اووروں میں آل راونڈر کیمرون گرین نے 30 گیندوں پر ناٹ آوٹ 40 رن بناکر اسکور کو 300 رنوں کے پار پہنچایا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔