لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا (Pakistan vs Australia) کے درمیان تین میچوں 3 میچوں کی ونڈے سیریز منگل سے شروع ہوئی۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹسٹ سیریز پر 0-1 سے قبضہ کیا تھا۔ میچ میں (PAK vs AUS 1
st ODI) آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 313 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا ہے۔ سلامی بلے باز ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری لگائی ہے۔ جواب میں نیوز لکھے جانے تک پاکستان نے 15 اوور میں ایک وکٹ پر 73 رن بنالئے ہیں۔ کپتان بابر اعظم (Babar Azam) 26 رن بناکر کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ اس درمیان انہوں نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
بابر اعظم کے ونڈے کرکٹ میں 4 ہزار رن پورے ہوگئے ہیں۔ 15 رن بناتے ہی وہ اس مقام تک پہنچ گئے۔ وہ ونڈے کی 82 اننگوں مین یہاں تک پہنچے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز ووین رچرڈس (Viv Richards) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ووین رچرڈس نے 88 اننگوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا اور وہ اوور آل دوسرے نمبر پر تھے۔ جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہاشم آملہ کے نام سب سے کم اننگوں میں چار ہزار رن بنانے کا ریکارڈ درج ہے۔ انہوں نے 81 اننگوں میں ایسا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔کے ایل راہل کا چھلکا درد، جب اچھی کارکردگی کے باوجود ڈراپ ہونے سے مایوس تھے تب...بابر اعظم نے 31 بار 50 سے زیادہ رن بنائےبابر اعظم اس مقابلے سے پہلے ونڈے کی 81 اننگوں میں 57 کی اوسط سے 3985 رن بناچکے ہیں۔ 14 سنچری اور 17 نصف سنچری لگائی ہے۔ یعنی 31 بار 50 سے زیادہ رنوں کی اننگ کھیلی ہے۔ سابق ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے ونڈے میں 93 اننگوں میں چار ہزار رن بنائے تھے۔ یعنی بابر اعظم نے ان سے 11 کم اننگیں کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ ہمیشہ سے بابر اعظم اور وراٹ کوہلی کا موازنہ ہوتا رہا ہے۔
بابر اعظم اب ریکارڈ بنانے کے بعد ٹیم کو ونڈے سیریز میں سبقت دلانا چاہیں گے۔ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے۔ ٹسٹ سیریز میں ملی شکست کے بعد بابر اعظم پر دباو ہوگا۔ آسٹریلیا کی طرف سے ٹریوس ہیڈ نے میچ میں 72 گیندوں پر 101 رن بنائے۔ 12 چوکا اور تین چھکا لگایا۔ کیمرون گرین نے آخر میں 30 گیند پر ناٹ آوٹ 40 رن بناکر اسکور کو 300 رنوں کے پار پہنچایا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔