உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان گئے آسٹریلیائی کھلاڑی کے کنبے کو دھمکی، زندہ نہیں لوٹ پائیں گے، PCB  کا آیا بڑا بیان

    معلومات کے مطابق ایشٹن ایگر کی پارٹنر میڈلین (Madeleine) کو سوشل میڈیا پر ایک پیغام موصول ہوا،

    معلومات کے مطابق ایشٹن ایگر کی پارٹنر میڈلین (Madeleine) کو سوشل میڈیا پر ایک پیغام موصول ہوا،

    Pakistan vs Australia 2022: حالانکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی (PCB) ) اور کرکٹ آسٹریلیا (Cricket Australia) نے تحقیقات کے بعد سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی اس دھمکی کو سنجیدہ نہیں مانا ہے۔ معلومات کے مطابق ایشٹن ایگر کی پارٹنر میڈلین (Madeleine) کو سوشل میڈیا پر ایک پیغام موصول ہوا، جس میں کسی نامعلوم شخص نے دھمکی دی کہ اگر ایگر پاکستان آیا تو اس کے لیے اچھا نہیں ہو گا۔

    • Share this:
      آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان (Pakistan vs Australia 2022) کا دورہ کر رہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز ہونی ہے۔ پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ اس دوران دورے کے حوالے سے بڑی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ آسٹریلیائی ٹیم میں شامل بائیں ہاتھ کے اسپنر ایشٹن ایگر(Ashton agar) کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔ حالانکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی (PCB) ) اور کرکٹ آسٹریلیا (Cricket Australia) نے تحقیقات کے بعد سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی اس دھمکی کو سنجیدہ نہیں مانا ہے۔ معلومات کے مطابق ایشٹن ایگر کی پارٹنر میڈلین (Madeleine) کو سوشل میڈیا پر ایک پیغام موصول ہوا، جس میں کسی نامعلوم شخص نے دھمکی دی کہ اگر ایگر پاکستان آیا تو اس کے لیے اچھا نہیں ہو گا۔ دی سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق ایشٹن ایگر کی پارٹنر میڈلین کو پیغام بھیجا گیا کہ ایشٹن پاکستان نہ آئیں، اگر وہ پاکستان آئیں گے تو زندہ واپس نہیں آئیں گے۔ جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا نے تحقیقات شروع کر دیں۔

      تین سطحی تحقیقات
      کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی دونوں نے اس معاملے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سوشل میڈیا پوسٹ سے آگاہ ہے۔ اس کی تحقیقات پی سی بی، سی اے اور دونوں ممالک کے سرکاری اداروں نے کی۔ ایسے پیغامات کے لیے وسیع حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس معاملے بات کریں تو اسے خطرہ نہیں مانا جا سکتا۔ اس کے علاوہ فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔
      ہم مکمل طور پر محفوظ ہیں
      اسلام آباد پہنچنے پر آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ میں خود کو مکمل طور پر محفوظ محسوس کر رہا ہوں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تمام تر تیاریاں کر لی گئی ہیں اور ہماری آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ خیال رہے کہ 2009 میں سری لنکا ٹیم پر دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان میں طویل عرصے تک انٹرنیشنل میچز نہیں کھیلے جا سکے تھے۔ 2015 کے بعد سے میچ آہستہ آہستہ شروع ہوئے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: