نئی دہلی: ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup) میں پاکستان کے تیز گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس میں جنوبی افریقہ کے سابق تیز گیند باز اور ٹیم کے گیند بازی کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر (Vernon Philander)
کے رول کو بھی نظر انداز نہں کیا جاسکتا ہے۔ وہ بنگلہ دیش دورے پر بھی پاکستانی ٹیم کے ساتھ تھے، لیکن جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکران (Omicron)
کے معاملے تیزی سے سامنے آنے کے بعد وہ بنگلہ دیش کے خلاف چٹوگام ٹسٹ (PAK vs BAN 1st Test) کے درمیان میں ہی اپنے ملک لوٹ گئے۔ کیونکہ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے سامنے آنے کے بعد کئی ممالک نے جنوبی افریقہ کے ہوئی سفر پر روک لگا دی ہے۔ ایسے میں فلینڈر ٹیم کو بیچ دورے میں ہی چھوڑ کر وطن لوٹ گئے۔
اس سے قبل، فلینڈر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ اپنی مدت کار کو لے کر بات کی۔ انہوں نے ڈریسنگ میں جو وداعی اسپیچ دی، اس میں کچھ باتیں ہندی میں کہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اس کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں فلینڈر نے پاکستان کے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا، تو ان کی بات سن کر کھلاڑی بھی اپنی ہنسی نہیں روک پائے۔
فلینڈر کی دلچسپ الوداعی تقریرفلینڈر نے اپنی وداعی خطاب میں پاکستانی کھلاڑیوں سے کہا، ’آپ سبھی کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ رہا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ مستقبل مزید بہتر کرو گے اور ٹیم کے طور پر بھی پاکستان کی کارکردگی نکھرے گی اور میں واپس آوں گا۔ آپ شاندار ٹیم ہو، آپ کے پاس صلاحیت ہے، لیکن یہاں سے آپ کو اور اوپر جانا ہے‘۔ اس ٹیم میں جو کھلاڑی کھیل رہے ہیں، وہ ہیرو ہیں۔ انہیں ملک کے نوجوان کھلاڑی دیکھ رہے ہیں۔ ایسے میں انہیں کھیل کی سطح کو اونچا رکھنا ہوگا۔
اس دوران انہوں نے ہندی میں جب کہا- آپ سبھی کا شکریہ تو یہ سن کر ڈریسنگ روم میں موجود سبھی لوگ ہنسنے لگے۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹسٹ میں 8 وکٹ سے شکست دیاس درمیان پاکستان نے چٹوگرام میں ہوئے پہلے ٹسٹ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے شکست دی ہے۔ پاکستان کو چوتھی اننگ میں 202 رنوں کا ہدف ملا تھا، جسے عابد علی (91 رن) اور ڈیبیو ٹسٹ کھیل رہے عبداللہ شفیق کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے 2 وکٹ گنواکر ہی حاصل کرلیا۔ عابد علی نے پہلی اننگ میں 133 رن بنائے تھے جبکہ شفیق نے نصف سنچری لگائی تھی۔ اس ٹسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستان کے لئے حسن علی نے 5 اور دوسری میں شاہین شاہ آفریدی نے 5 وکٹ لینے کا کارنامہ کیا۔
قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں.
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔