உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شعیب اختر کی سب سے تیز گیند کا ریکارڈ ٹوٹا، پاکستانی گیند باز نے اس رفتار سے پھینکی گیند

    شعیب اختر کی سب سے تیز گیند کا ریکارڈ ٹوٹا، پاکستانی گیند باز نے پھینکی گیند

    شعیب اختر کی سب سے تیز گیند کا ریکارڈ ٹوٹا، پاکستانی گیند باز نے پھینکی گیند

    ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup) کے سیمی فائنل میں آسٹریلیائی بلےباز میتھیو ویڈکا کیچ چھوڑنے کے سبب پاکستان میں ویلین بنے حسن علی (Hasan Ali) نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی-20 میں ہیرو ثابت ہوئے۔ انہوں نے میچ میں 22 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ اس میچ کے دوران حسن علی نے پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر (Shoaib Akhtar Fastest Ball) کی سب سے تیز گیند کا عالمی ریکارڈ بھی توڑدیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup) کے سیمی فائنل میں آسٹریلیائی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنے کے سبب پاکستان میں ویلین بنے حسن علی (Hasan Ali) نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی-20 میں ہیرو ثابت (BAN vs PAK T20) ہوئے۔ انہوں نے میچ میں 22 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ اس میچ کے دوران حسن علی نے پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر (Shoaib Akhtar Fastest Ball) کی سب سے تیز گیند کا عالمی ریکارڈ بھی توڑدیا۔ شعیب اختر نے 2003 کے عالمی کپ میں انگلینڈ کے خلاف 161.3 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گیند پھینکی تھی، لیکن حسن علی نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ میں ہوئے پہلے ٹی-20 میں بنگلہ دیشی بلے باز نجم الحسین کا استقبال کرکٹ تاریخ کی سب سے تیز 219 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار والی گیند سے کیا۔ اس کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے۔

      ایک وقت تو مداح بھی ٹی وی اسکرین پر دکھائی گئی گیند کی رفتار سے حیران رہ گئے۔ حالانکہ، بعد میں یہ واضح ہوا کہ اسپیڈ گن کی خرابی کے سبب ایسا ہوا تھا۔ مداح بھی اسپیڈ گن کی غلطی کو سمجھ گئے اور دلچسپ ردعمل دیئے۔







      حسن علی نے تین وکٹ لئے

      حسن علی سابق پاکستانی گیند باز شعیب اختر کا سب سے تیز گیند کا ریکارڈ تو نہیں توڑ پائے، لیکن بنگلہ دیش کے خلاف ٹی-20 سیریز میں ٹیم کی پہلی جیت کے ہیرو ضرور ثابت ہوئے۔ انہوں نے میچ میں 4 اور میں 22 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ انہیں پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا، ‘میرے لئے یہ اعزاز جیتنا خوش آئند لمحہ ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ میں میری کارکردگی ٹھیک نہیں تھی۔ ایک پیشہ ور کھلاڑی کے طور پر اتار چڑھاو آتے رہیں گے۔ میں یہاں بی پی ایل بھی کھیل چکا ہوں۔ عام طور پر یہ سست پچ ہوتی ہے، جتنا آپ اسٹمپس میں تسلسل کے ساتھ گیند بازی کرسکتے ہیں، آپ کو کامیابی ملے گی‘۔

      پاکستان پہلا ٹی-20 میچ 4 وکٹ سے جیتا

      اگر پہلے ٹی-20 کی بات کریں تو بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 127 رن بنائے تھے۔ ٹیم نے 15 رنوں پر تین وکٹ گنوا دیئے تھے۔ افیق حسین نے 36 اور نورالحسن نے 28 رن بناکر ٹیم کو سنبھالا۔ آخر میں مہندی حسن نے 20 گیندوں پر ناٹ آوٹ 30 رن بناکر اسکور کو 120 رن کے پار پہنچایا۔ پاکستان کی طرف سے تیز گیند باز حسن علی (Hasan Ali) نے سب سے زیادہ تین وکٹ لئے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستان کو آخری اوور میں ملی جیت، بابر اعظم ناکام، بنگلہ دیش کی ٹیم نہیں کرسکی کمال


      جواب میں پاکستان نے ہدف کو 19.2 اوور میں حاصل کرلیا۔ بابر اعظم صرف 7 رن بناسکے۔ شاداب خان (21 رن ناٹ آوٹ) اور محمد نواز (18 رن ناٹ آوٹ) نے 15 گیندوں میں 36 رنوں کی ناٹ آوٹ شراکت کرکے ٹیم کو 4 وکٹ سے دلچسپ جیت دلائی۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: