உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی ٹیم کی ’حرکت‘ سے میزبان بنگلہ دیش میں ہنگامہ، پابندی عائد کرنے کا کیا جانے لگا مطالبہ

    پاکستانی ٹیم کی ’حرکت‘ سے میزبان بنگلہ دیش میں ہنگامہ، پابندی عائد کرنے کا کیا جانے لگا مطالبہ

    پاکستانی ٹیم کی ’حرکت‘ سے میزبان بنگلہ دیش میں ہنگامہ، پابندی عائد کرنے کا کیا جانے لگا مطالبہ

    Pakistan vs Bangladesh 2021: پاکستان کو بنگلہ دیش کی میزبانی میں تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ اس سے پہلے ٹیم جم کر پریکٹس کر رہی ہے۔ ایک پریکٹس سیشن کے دوران میدان پر پاکستانی ٹیم کے ایک قدم کو دیکھ کر بنگلہ دیشی مداحوں نے انہیں ڈرامے باز بتایا۔

    • Share this:
      ڈھاکہ: میزبان بنگلہ دیش (Bangladesh vs Pakistan) اس ماہ پاکستان کے خلاف تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کھیلنے میدان پر اترے گا۔ اس سیریز کے لئے دونوں ٹیمیں جم کر پریکٹس کر رہی ہیں۔ حالانکہ اس درمیان پاکستانی ٹیم کی ایک ’حرکت‘ سے بنگلہ دیش میں ہنگامہ مچ گیا۔ دراصل سیریز سے پہلے ایک پریکٹس سیشن کے دوران میر پور میدان پر پاکستانی ٹیم نے اپنے ملک کا جھنڈا لگا دیا، جس پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔

      پاکستانی ٹیم نے کردی یہ حرکت

      بنگلہ دیش کے کئی مداحوں نے اسے ملک کی آزادی کے گولڈن جوبلی تقریبات سے پہلے سیاسی قدم بتایا ہے۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ کئی ملک کئی بار بنگلہ دیش آئے ہیں اور بہت سے میچ کھیلے ہیں، لیکن کسی نے بھی پریکٹس سیشن میں اپنے ملک کا جھنڈا زمین پر نہیں لگایا۔ ایسا کیوں کیا گیا؟ وہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

      pakistan vs bangladesh, pak vs ban, t20 series, cricket news, pakistan vs bangladesh 2021

      پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کو طول پکڑتا ہوا دیکھ کر وضاحت میں کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے وہ ٹیم کی پریکٹس کے دوران ملک کا جھندا زمین میں لگاکر کھیل رہے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

      pakistan vs bangladesh, pak vs ban, t20 series, cricket news, pakistan vs bangladesh 2021

      سوشل میڈیا پر ٹرول ہو رہی ہے پاکستانی ٹیم

      سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کو جم کر ٹرول کیا جا رہا ہے اور ان سے پریکٹس سیشن کے دوران جھنڈے کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ وہیں کچھ صارفین نے تو اسے شرمناک بتایا۔ وہیں مداحوں نے سیریز کو منسوخ کرنے اور اس طرح کے قدم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

      pakistan vs bangladesh, pak vs ban, t20 series, cricket news, pakistan vs bangladesh 2021

      pakistan vs bangladesh, pak vs ban, t20 series, cricket news, pakistan vs bangladesh 2021

      یہ بھی پڑھیں۔

      India vs Pakistan: روہت شرما بطور کپتان بابر اعظم سے کافی آگے، ٹیم انڈیا آسٹریلیا میں پاکستان پر رہی ہے حاوی


      پاکستان کے عظیم گیند باز نے سچن تندولکر کے ساتھ کیا ڈیبیو، پہلی ہی سیریز میں ماسٹر بلاسٹرکوکر دیا تھا لہولہان


      بات پاکستانی ٹیم کی کریں ٹو حال ہی میں ہوئے ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے گروپ مرحلے میں ٹیم نے شاندار کارکردگی کرتے ہوئے گروپ 2 کی ٹاپر کے طور پر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا، مگر سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گروپ 2 میں پاکستان نے ہندوستان کو 10 وکٹ سے شکست دی تھی۔ عالمی کپ کی تاریخ میں پاکستانی ٹیم پہلی بار ہندوستان پر جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو پائی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: