உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان ٹیم نے 600 وکٹ لینے والے گیند باز کو نہیں کیا ٹیم میں شامل، ان کھلاڑیوں کی ہوئی واپسی

    پاکستان ٹیم نے 600 وکٹ لینے والے گیند باز کو نہیں کیا ٹیم میں شامل، ان کھلاڑیوں کی ہوئی واپسی

    پاکستان ٹیم نے 600 وکٹ لینے والے گیند باز کو نہیں کیا ٹیم میں شامل، ان کھلاڑیوں کی ہوئی واپسی

    Pakistan vs Bangladesh Test Series: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سلیکٹروں نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں سلامی بلے باز امام الحق (Imam ul Haq) اور آف اسپنر بلال آصف (Bilal Asif) کی واپسی ہوئی ہے۔ جبکہ تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ (Yasir Shah) کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔

    • Share this:
      کراچی: پاکستان کے تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ (Yasir Shah) کو انگوٹھے کی چوٹ سے ابھرنے میں ناکام رہنے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ دو میچوں کی ٹسٹ سیریز کے لئے (Pakistan vs Bangladesh) پیر کو منتخب کی گئی ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی۔ پاکستان کے سلیکٹروں نے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں سلامی بلے باز امام الحق (Imam ul Haq) اور آف اسپنر بلال آصف (Bilal Asif) کی واپسی ہوئی ہے۔ گزشتہ دنوں بابر اعظم (Babar Azam) کی قیادت میں پاکستان نے ٹی-20 عالمی کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ٹیم سیمی فائنل تک پہنچی تھی۔ واضح رہے کہ یاسر شاہ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 600 سے زیادہ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہیں امام الحق سابق کپتان انضام الحق (Inzamam ul Haq) کے بھتیجے ہیں۔

      پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر نے کیا یہ بڑا دعویٰ

      چیف سلیکٹر محمد وسیم (Muhammad Wasim) نے کہا کہ بلال آصف کو یاسر شاہ کے مقام پر منتخب کیا گیا تھا۔ یاسر شاہ ابھی انگوٹھے کی چوٹ سے ابھر رہے ہیں۔ اس چوٹ کے سبب وہ گھریلو فرسٹ کلاس کے ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے مقابلے بھی نہیں کھیل پا رہے ہیں۔ پاکستان کے سب سے تجربہ کار ٹسٹ گیند باز یاسر شاہ نے جولائی-اگست میں ویسٹ انڈیز میں اپنا گزشتہ ٹسٹ میچ کھیلا تھا۔ سلیکٹروں نے آف اسپنر ساجد خان اور لیگ اسپنر زاہد محمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے، جبکہ نوجوان تیز گیند باز شاہنواز دہانی کو ڈیبیو کا موقع دیئے بغیر باہر کردیا گیا ہے۔ وہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔

      تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔
      تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔


      یہ بھی پڑھیں۔

      بابر اعظم بنے ICC T20 World Cup ٹیم کے کپتان، ہندوستان کا ایک بھی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں


      26 نومبر سے کھیلا جائے گا پہلا ٹسٹ

      بنگلہ دیش دورے پر پاکستان کو پہلا ٹسٹ 26 نومبر سے 30 نومبر (چٹگاوں) اور دوسرا ٹسٹ 4 سے 6 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلنا ہے۔ محمد وسیم نے کہا، ’ہم نے ٹیم منیجمنٹ کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد بنگلہ دیشی کے حالات اور ان کے ممکنہ کھلاڑیوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے ٹیم کا انتخاب کیا ہے‘۔ انہوں نے کہا، ’بنگلہ دیش اپنی سرزمین پر مضبوط ٹیم ہے، لیکن ہمارے پاس شاندار کارکردگی کرنے کے لئے وسائل، صلاحیت اور تجربہ ہے۔ ہم یہاں تسلسل حاصل کرکے اسے آسٹریلیا کے خلاف سیریز تک جاری رکھنا چاہیں گے، جو آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہوگا‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      T20 World Cup 2021: آسٹریلیا کو پہلی ٹی-20 ٹرافی دلانے والے 5 ہیرو


      پاکستان کی 20 رکنی ٹسٹ ٹیم

      بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، زاہد محمود۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: