உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: حارث روف کی گیند کی ہوا تک نہیں لگی، چاروں خانے چت ہوا سری لنکائی بلے باز، VIDEO دیکھ کر اڑجائیں گے ہوش

    حارث روف کے گیند کی سری لنکائی بلے باز کو ہوا تک نہیں لگی اور چاروں خانے چت ہوگیا۔

    حارث روف کے گیند کی سری لنکائی بلے باز کو ہوا تک نہیں لگی اور چاروں خانے چت ہوگیا۔

    PAK vs SL Asia cup final: حارث روف نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں شاندار گیند بازی کی۔ انہوں نے پاورپلے میں ہی وکٹ حاصل کئے۔ اس میں جس گیند پر انہوں نے دھنشکا گناتلکا کو کلین بولڈ کیا، وہ دیکھنے کے لائق تھی۔ اس گیند کی رفتار 151 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔ اس پر شاٹ کھیلنے کے چکر میں گنا تلکا چاروں خانے چت ہوگئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2022 کا فائنل کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا اور پاکستانی گیند باز کپتان کے فیصلے پر کھرے اترے۔ 10 اوور کے اندر ہی سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

      پاکستان کی طرف سے حارث روف نے شاندار گیند بازی کی۔ انہوں نے اس مقابلے میں مسلسل 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی۔ اس کا انہیں فائدہ بھی ملا اور پہلے پانچ اوور میں ہی حارث روف نے دو وکٹ حاصل کئے۔ حارث روف نے سری لنکا کی اننگ کے چھٹے اوور کی جس گیند پردھنشکا گناتلکا کو کلین بولڈ کیا، وہ دیکھنے کے لائق تھی۔ حارث روف نے یہ گیند 151 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی تھی۔



      یہ گیند آف اسٹمپ کی لائن پر پچ ہوئی تھی اور ہلکی سی سوئنگ ہوکر اندر کی طرف آئی۔ گناتلکا نے اس پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن جب تک ان کا بلہ گیند پر آتا، تب تک گیند مڈل اسٹمپ اکھاڑ چکی تھی۔ یہ پاور پلے میں حارث روف کا دوسرا وکٹ تھا۔ اس کی خوشی ان کے چہرے پر صاف نظر آرہی تھی۔ گناتلکا 4 گیند کھیلنے کے بعد بھی ایک رن ہی بناسکے۔

      حارث روف نے اس سے پہلے، چوتھے اوور میں پتھم نسنکا کو اپنا شکار بنایا تھا۔ حارث روف کی ایک گیند کو پتھم نے مڈ آف کی طرف کھیلا، لیکن گیند ان کے بلے پر پوری طرح نہیں آئی اور زمین کے بجائے ہوا میں اٹھ گئی اور مڈ آف پر فیلڈنگ کر رہے بابر اعظم نے کیچ پکڑنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ اس طرح نسنکا کی اننگ 8 رن پر ہی ختم ہوگئی۔ نسنکا نے آخری دو مقابلوں میں نصف سنچری لگائی تھی۔ ہندوستان کے خلاف سپر-4 مقابلے میں انہوں نے 52 رن بنائے تھے۔ وہیں، پاکستان کے خلاف سپر-4 کے آخری میچ میں ناٹ آوٹ 55 رن بناکر سری لنکا کو جیت دلائی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: