உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کرکٹ بورڈ کو گرمی نے کیا پریشان، انٹرنیشنل میچ کا وقت بدلنا پڑا

    Pakistan vs West Indies ODI: ویسٹ انڈیز کو جون میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ اس دوران 8 سے 12 جون کے درمیان راولپنڈی میں تین میچوں کی ونڈے سیریز کھیلی جانی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نئے کپتان نکولس پورن کی قیادت میں یہاں آئے گی۔

    • Share this:
      راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کو گرمی نے پریشان کر دیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 8 سے 12 جون کے درمیان 3 میچوں کی ونڈے سیریز راولپنڈی میں کھیلی جانی ہے۔ سیاسی تنازعات کے سبب اس کا انعقاد ملتان میں بھی کرایا جاسکتا ہے، لیکن بورڈ ابھی دوسری پلاننگ میں مصروف ہے۔ یہ ڈے نائٹ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق، 2 بجے شروع ہونے ہیں، لیکن وہاں ابھی تقریباً 40 ڈگری درجہ حرارت چل رہا ہے۔ ایسے میں پی سی بی میچ کے وقت میں تبدیلی کرسکتی ہے۔ اب شام 5 بجے سے میچ شروع کرنے کی بات سامنے آرہی ہے۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو ہر اننگ میں ایک اضافی ڈرنکس بریک بھی دیا جائے گا۔ ابھی ہر اننگ میں 2 بریک ملتے ہیں۔

      جیو نیوز کی خبر کے مطابق، بورڈ میچ کے وقت میں تبدیلی کرسکتا ہے۔ جون کے پہلے ہفتے میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ کھلاڑیوں کو گرمی سے بچانے کے لئے اس طرح کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس سے پہلے 2012 میں ابو ظہبی میں بھی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوئی ونڈے سیریز کے میچ میں گرمی کے سبب تبدیلی کی گئی تھی۔ تب میچ شام 6 بجے شروع ہوا تھا۔ لمبے وقت بعد پاکستان میں مسلسل انٹرنیشنل سیریز کے مقابلے کھیلے جا رہے ہیں۔ اس سے بورڈ کے ریوینیو میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

      پاکستان کی ٹیم جہاں بابر اعظم کی قیادت میں اترے گی۔
      پاکستان کی ٹیم جہاں بابر اعظم کی قیادت میں اترے گی۔

      8 جون سے شروع ہونی ہے سیریز

      پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی ونڈے سیریز 8 جون سے شروع ہونی ہے۔ آئندہ 2 میچ میں 10 اور 12 جون کو ہونے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کا ریکارڈ گزشتہ کچھ سال سے ونڈے میں اچھا نہیں رہا ہے، لیکن ابھی بھی وہ اوور آل ریکارڈ میں پاکستان پر بھاری ہے۔ دونوں کے درمیان اب تک 134 ونڈے کھیلے گئے ہیں۔ پاکستان کو 60 اور ویسٹ انڈیز کو 71 میچ میں جیت ملی ہے۔ تین میچ ٹائی رہے ہیں۔ آخری 5 میچوں کی بات کریں تو پاکستان نے 3 جبکہ ویسٹ انڈیز نے 2 میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔

      سیریز میں پاکستان کی ٹیم جہاں بابر اعظم کی قیادت میں اترے گی۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز کو لمیٹیڈ اوور کرکٹ میں نیا کپتان ملا ہے۔ کیرون پولارڈ نے گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ لینے کا اعلان کیا۔ وہ ٹیم کے ونڈے اور ٹی20 کے کپتان تھے۔ اب کیرون پولارڈ کی جگہ نکولس پورن کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ نکولس پورن ابھی آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: