ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑے الٹ پھیر کا شکار ہوئی پاکستانی ٹیم، آخری ونڈے میں زمبابوے نے سپر اوور میں دی شکست

یہ سیریز عالمی کپ سپر لیگ (World Cup Super League) کا حصہ تھی، جس سے پاکستان (Pakistan) نے دو جیت سے 20 جبکہ زمبابوے (Zimbabwe) نے ایک جیت سے 10 پوائنٹ حاصل کئے۔

  • Share this:
بڑے الٹ پھیر کا شکار ہوئی پاکستانی ٹیم، آخری ونڈے میں زمبابوے نے سپر اوور میں دی شکست
بڑے الٹ پھیر کا شکار ہوئی پاکستانی ٹیم، آخری ونڈے میں زمبابوے نے سپر اوور میں دی شکست

نئی دہلی: شان ولیمس (Sean Williams) نے ناٹ آوٹ سنچری کے بعد تیز گیند باز بلیسنگ مجربانی کی شاندار گیند بازی سے زمبابوے (Zimbabwe) نے منگل کو تیسرے اور آخری یک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان (Pakistan) کو سپر اوور میں شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم حالانکہ1-2 سے سیریز جیتنے میں کامیاب رہی۔


پاکستان نے سپر اوور میں بنائے دو رن


مزربانی نے سپر اوور میں شاندار گیند بازی کی، جس سے افتخار احمد اور خوشدل شاہ کے وکٹ گنوانے والی پاکستانی ٹیم دو رن ہی بنا پائی، جس کے بعد ٹیلر اور رضا نے شاہین شاہ آفریدی کی تیسری گیند پر ہی اپنی ٹیم کو جیت دلا دی۔ یہ سیریز عالمی کپ سپر لیگ کا حصہ تھی، جس سے پاکستان نے دو جیت سے 20 جبکہ زمبابوے نے ایک جیت سے 10 پوائنٹ حاصل کئے۔

پاکستان کو ملا تھا 278 رنوں کا ہدف

پاکستان نے اپنا پانچواں ونڈے کھیل رہے تیز گیند باز محمد حسنین کی بدولت زمبابوے کا اسکور 22 رن پر تین وکٹ کردیا تھا، لیکن ولیمس کے ناٹ آوٹ 118، برینڈن ٹیلر کے 56 اور سکندر رضا کے 45 رن کی بدولت ٹیم 6 وکٹ پر 278 رنوں کی باعزت اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب رہی۔ ولیمس نے ٹیلر کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 84۔ ویسلی مادھویرے (33) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 75 اور رضا کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 96 رنوں کی شراکت کرکے زمبابوے کو سنبھالا۔ پاکستان کی طرف سے محمد حسنین نے 26 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔

مزربانی کے سبب پاکستان بناسکی 278 رن

اس کے جواب میں پاکستان نے بھی کپتان بابر اعظم (125) کی سنچری اور وہاب ریاض (52) کی نصف سنچری سے 9 وکٹ پر 278 رن بنائے۔ مزربانی نے 49 رن دے کر 5 وکٹ حاصل کئے۔ زمبابوے کے پاس مقررہ اووروں میں ہی جیت درج کرنے کا موقع تھا، لیکن پہلے رضا نے ریاض کا کیچ ٹپکا دیا اور پھر میچ کی آخری گیند پر تنڈائی چسورو نے مس فیلڈ کی جس سے گیند چار رن کے لئے چلی گئی اور میچ ٹائی ہوگیا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 04, 2020 05:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading