نئی دہلی: پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد (Sarfaraz Ahmed) نے بڑی مشکل سے ٹیم میں واپسی کی ہے۔ سال 2017 میں ٹیم کو چمپئنز ٹرافی جتانے والے سرفراز احمد کی کارکردگی عالمی کپ میں خراب رہی تھی، جس کی بعد انہیں کپتانی ہی نہیں ٹیم میں اپنی جگہ سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ ویسے سرفراز احمد کئی دوسری متنازعہ وجوہات سے بھی سرخیوں میں رہتے ہیں۔ کبھی وہ میدان پر نسلی تبصرہ کرتے ہیں تو کبھی میدان پر جمہائی لیتے ہیں۔ ایک بار تو سرفراز احمد نے ساری حدیں توڑتے ہوئے ہندوستان کے اندرونی معاملوں پرمتنازعہ بیان دے دیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہندوستانی مداح نے انہیں خوب ٹرول کیا تھا۔
سرفراز احمد کا متنازعہ تبصرہسرفراز احمد (Sarfaraz Ahmed) نےگزشتہ سال کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد ایسی بات کہی تھی کہ ہندوستانی مداح ان سے ناراض ہوگئے تھے۔ کرکٹ کو کشمیر سے ہمیشہ دور رکھنے کی بات کہنے والے سرفراز احمد نے عیدالاضحیٰ کے مبارک موقع پر کشمیر پر متنازعہ بیان دیا تھا۔ سرفراز احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرٹیکل 370 ہٹانے کی مشکل گھڑی سے کشمیری بھائیوں کو اللہ نجات دلائے۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ہم کشمیریوں کے دکھ میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔ سرفراز احمد کی یہ بات ہندوستانی مداحوں کو ذرا بھی اچھی نہیں لگی اور خوب کھری کھوٹی سنائی۔ واضح رہےکہ کشمیر موضوع پر سرفراز احمد ہی نہیں بلکہ شعیب اختر اور شاہد آفریدی نے بھی متنازعہ بیان دیئے تھے، جس کے بعد انہیں خوب ٹرول کیا گیا تھا۔

سرفراز احمد (Sarfaraz Ahmed) نےگزشتہ سال کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد ایسی بات کہی تھی کہ ہندوستانی مداح ان سے ناراض ہوگئے تھے۔ فائل فوٹو
نسلی تبصرہ کر کے پھنس گئے تھے سرفراز احمدپاکستان کے وکٹ کیپر اورکپتان سرفراز احمد (Sarfaraz Ahmed) نےگزشتہ سال ہی جنوبی افریقی کرکٹر اینڈلے فیلکوایو کے خلاف نسلی تبصرہ کیا تھا، جس کے بعد ان پر 4 میچوں کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ سرفراز احمد پر یہ کارروائی اینٹی - ریسزم کوڈ کے تحت کی گئی ہے۔ سرفراز احمد نے ڈربن میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے دوسرے ونڈے میچ کے دوران اینڈلے فیلکوایو کے خلاف نسلی تبصرہ کیا تھا۔ سرفراز احمد نے اننگ کے 37 ویں اوور کے دوران اینڈلے فیلکوایو کو اردو میں کہا تھا، ’ابے کالے، تیری امی آج کہاں بیٹھی ہے؟ آج کیا پڑھوا کے آیا ہے؟ یہ بات اسٹمپ مائیکرو فون میں سنائی دی گئی اور اس کے بعد انہیں اور پاکستان کو شرمسار ہونا پڑا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔