نئی دہلی: احمد شہزاد پاکستان کرکٹ ٹیم سے کافی وقت سے باہر چل رہے ہیں۔ گزشتہ بار 2019 میں وہ سری لنکا کے خلاف لاہور میں ہوئے ٹی20 مقابلے میں کھیلے تھے۔ اس کے بعد سے خراب فارم اور نوجوان ٹیم تیار کرنے کی پاکستانی سلیکٹروں کی سوچ کے سبب شہزاد کے لئے پاکستانی ٹیم کے دروازے نہیں کھلے۔
حالانکہ اس کے باوجود وہ اپنے بیانات کو لے کر اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے پاکستانی ٹیم سے باہر کئے جانے کو لے کر سابق تیز گیند باز وقار یونس پر الزامات عائد کئے تھے۔ اب شہزاد نے اپنے ایک اور بیان سے سب کا دھیان اپنی طرف کھینچا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی بایوپک میں بالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ ان کا کردار نبھائیں۔
شہزاد احمد نے پاکستانی صحافی سید حسینی کے ساتھ انٹرویو کے دوران اپنی اس دلی خواہش کا ذکر کیا۔ سید حسینی نے شہزاد سے پوچھا، کون سا اداکار آپ کے حساب سے احمد شہزاد کے کردار کو اچھے طریقے سے نبھا سکتا ہے۔ اس پر پاکستانی بلے باز نے تپاک سے کہا- ’بریڈ پٹ‘۔ یہ سنتے ہی صحافی سید حسینی کی بھی ہنسی پھوٹ پڑی اور وہ بھی زور زور ہنسنے لگے۔


شہزاد کو اپنی اس خواہش کے لئے ٹرول ہونا پڑا۔ ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا- کیا احمد شہزاد بریڈ پٹ کی فیس برداشت کر پائیں گے؟ ایسے ہی ایک دیگر صارف نے لکھا- ‘بریڈ پٹ جانتا بھی ہوگا احمد شہزاد کو‘۔
شہزاد نے 150 سے زیادہ انٹرنیشنل میچ کھیلےاحمد شہزاد نے اپریل 2009 میں آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں ہوئے ونڈے مقابلے سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ ایک ماہ بعد ہی انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ہی اپنا ٹی20 ڈیبیو بھی کیا۔ اس کے 4 سال بعد انہوں نے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹسٹ کھیلا۔ احمد شہزاد نے پاکستان کے لئے 13 ٹسٹ میں 40.91 کی اوسط سے 982 رن بنائے ہیں۔ اس دوران ان کے بلے سے تین سنچری اور چار نصف سنچری نکلے ہیں۔ انہوں نے 81 ونڈے میں 2605 اور 59 ٹی20 میں 1471 رن بنائے ہیں۔ شہزاد نے ونڈے میں 6 سنچری لگائے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔