ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان اور بنگلہ دیش میں ہو گا سیمی فائنل، 900 ونڈے کھیلنے والا ملک بننے کے لئے پاکستان کے پاس بہترین موقع

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں جیتنے والی ٹیم 28 ستمبر کو ہونے والے فائنل میں ہندستان سے نبرد آزما ہو گی۔

  • Share this:
پاکستان اور بنگلہ دیش میں ہو گا سیمی فائنل،  900 ونڈے کھیلنے والا ملک بننے کے لئے پاکستان کے پاس بہترین موقع
پاکستان ٹیم ۔ فائل فوٹو ۔

ابو ظہبی: پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان بدھ کو یہاں ہونے والا آخری سپر-4 میچ ایک طرح سے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل ہو گا، جسے جیتنے والی ٹیم 28 ستمبر کو ہونے والے فائنل میں ہندستان سے نبرد آزما ہو گی۔

ہندستانی ٹیم سپر -4 میں بنگلہ دیش اورپاکستان کو یکطرفہ اندازمیں شکست دے کرفائنل میں جگہ بنا چکی ہے، جبکہ بنگلہ دیش اورپاکستان دونوں نے سپر-4 میں ایک- ایک میچ جیتا ہے بنگلہ دیش اورپاکستان دونوں نے افغانستان کو شکست دی ہے، لیکن دونوں کو ہندوستان سے شکست کھانی پڑی ہے۔

بنگلہ دیش اورپاکستان کے مقابلے کی فاتح ٹیم فائنل میں جگہ بنا لے گی۔ پاکستان کو اپنے پچھلے مقابلے میں ہندستان کے ہاتھوں 9 وکٹ کی ذلت آمیزشکست کا سامنا کرنا پڑاتھا اور فائنل کی توقعات کے لئے اسے اپنی بلے بازی اورگیندبازی دونوں ہی شعبوں میں بہتری لانی ہوگی۔


یہ بھی پڑھیں:     میچ سے قبل پاکستانی شخص نے گایا ہندوستانی قومی ترانہ، ویڈیو وائرل


دوسری طرف بنگلہ دیش کی ٹیم اپنا آخری مقابلہ افغانستان سے دلچسپ اندازمیں تین رنوں سے جیت کربلند حوصلے کے ساتھ پاکستان کے خلاف اترے گی۔ بنگلہ دیش نے گروپ مرحلے میں افغانستان اورسپر -4 میں ہندستان سے ہارنے کے بعد شاندارواپسی کرتے ہوئے افغانستان کو شکست دے کر اپنی توقعات کوبرقرارركھا ہے۔ افغانستان کو آخری اوورمیں جیت کے لئے 8  رن بنانے تھے، لیکن بائیں ہاتھ کے تیزگیند بازمستفیض الرحمن کے کمال کے آخری اوورسے بنگلہ دیش نے آخری گیند تک کھنچے میچ میں افغانستان کو تین رنوں سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:    بنگلہ دیش کے خلاف افغانستان کی جیت کے ہیرو راشد خان نے اپنے یوم پیدائش پر بنا ڈالے یہ پانچ شاندار ریکارڈ

پاکستان اس ٹورنامنٹ میں ایک دلچسپ ریکارڈ کے قریب ہے۔ اگر وہ فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو وہ 28 ستمبر کو فائنل میں اترکر 900 ون ڈے میچ کھیلنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔ اب تک یہ کامیابی صرف ہندستان اورآسٹریلیا کو حاصل ہے۔ ہارنے کی صورت میں پاکستان کو اپنی اگلی ون ڈے سیریزکا انتظار کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2018: دلچسپ میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو تین رنوں سے شکست دے دی
First published: Sep 25, 2018 08:40 PM IST