உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی بلے باز فخر زماں نے اپنی 210 رنوں کی اننگ کا ڈالر سے کیوں کیا موازنہ؟

    پاکستان کے سلامی بلے باز فخر زماں کو امید ہے کہ یو ایس ڈالر ان کے ریکارڈ کو نہیں توڑ پائے گا۔ موجودہ وقت میں ایک ڈالر پاکستان کے 204 روپئے کے برابر ہے۔ سال 2018 میں فخر زماں نے زمبابوے کے خلاف ونڈے میچ میں 210 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: امریکی ڈالرکے مقابلے پاکستانی روپئے میں مسلسل گراوٹ جاری ہے۔ موجودہ وقت میں ایک یو ایس ڈالر پاکستان کے 204 روپئے کے برابر ہے۔ ڈالر کے مقابلے گرتے پاکستانی روپئے کی بحث میں بلے باز فخر زماں شامل ہوگئے ہیں۔ فخر زماں نے ایک پروگرام میں کہا کہ ڈالر ان کی 210 رنوں کی اننگ کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتا۔ یہ جواب اس وقت دیا جب ان سے پاکستانی روپئے کے گرتے سطح کے بارے میں سوال کیا گیا۔

      جیو سپر ٹی وی کے مطابق، ایک پروگرام کے دوران جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ ونڈے میں آپ کا سب سے بہترین اسکور 210 رن ہے۔ موجودہ وقت میں امریکہ کا ایک ڈالر پاکستان کے 204 روپئے کے برابر ہے۔ کیا آپ مانتے ہیں کہ ڈالر آپ کے ریکارڈ کو توڑ دے گا۔ اس سوال کے جواب میں فخر زماں نے کہا، ’مجھے امید ہے کہ یو ایس ڈالر میرے ریکارڈ کو نہیں توڑ سکتا‘۔

      زمبابوے کے خلاف کھیلی تھی تاریخی اننگ

      جولائی 2018 کو زمبابوے اور پاکستان کے درمیان بلاوایو میں ونڈے سیریز 20 مئی کو چوتھا میچ کھیلا گیا۔ یہ وہی مقابلہ تھا، جس میں فخر زماں نے تاریخی اننگ کھیلی تھی۔ انہوں نے میزبان ٹیم کے گیند بازوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 156 گیندوں پر 210 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی تھی۔ اپنی اننگ کے دوران فخر زماں نے 24 چوکے اور 5 چھکے لگائے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      کیا 160 کلو میٹر کی رفتار سے گیند پھینکنے کے لئے ٹرک کھینچنے پڑتے ہیں؟ شعیب اختر نے بتایا پورا فارمولہ

      یہ پاکستان کے کسی بھی بلے باز کا ونڈے میں اب تک سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس دوران انہوں نے اپنے ہم وطن سعید انور کا 194 رنوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔ اس مقابلے میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایک وکٹ پر 399 رن بنائے۔

      اننگ کا آغازکرنے آئے فخر زماں اور امام الحق نے پہلے وکٹ کے لئے 304 رن جوڑے تھے۔ جیت کے لئے 400 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری زمبابوے کی ٹیم 42.4 اوور میں 155 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ زمبابوے کے لئے سب سے زیادہ 44 رن ڈونالڈ ٹرپانوں نے بنائے تھے۔ مہمان ٹیم نے میچ میں زمبابوے کو 244 رنوں سے شکست دی۔ پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے 4 وکٹ حاصل کئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: