உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: پڑوسی ملک پاکستان سے پہلی بار 10 وکٹ سے ہارا ہندوستان، بابر اعظم کوہلی پر پڑ گئے بھاری

    ٹی-20 عالمی کپ: پڑوسی ملک پاکستان سے پہلی بار 10 وکٹ سے ہارا ہندوستان

    ٹی-20 عالمی کپ: پڑوسی ملک پاکستان سے پہلی بار 10 وکٹ سے ہارا ہندوستان

    India vs Pakistan, T20 World Cup 2021: ٹی-20 عالمی کپ 2021 (T20 World Cup) کے سپر-12 مرحلے میں پاکستان نے ہندوستانی ٹیم (India vs Pakistan) کو یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹ سے شکست دی۔ عالمی کپ میں ہندوستان کو پہلی بار پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    • Share this:
      دبئی: ٹی-20 عالمی کپ 2021 (T20 World Cup) کے سپر-12 مرحلے میں پاکستان نے ہندوستانی ٹیم (India vs Pakistan) کو یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹ سے شکست دی۔ ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان (IND vs PAK) کے سامنے 152 رنوں کا ہدف رکھا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) اور محمد رضوان (Mohammad Rizwan) کی طوفانی نصفس نچری کی بدولت 17.5 اوور میں ہدف کو حاصل کرلیا۔ عالمی کپ تاریخ (ونڈے اور ٹی-20) میں پاکستان کی ہندوستان پر پہلی جیت ہے۔

      بابر اعظم اور محمد رضوان محتاط انداز میں آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پاور پلے میں 43 رن جوڑے۔ 9ویں اوور میں رویندر جڈیجہ کی گیند پر بابر اعظم نے چھکا لگا کر تیز کھیلنا شروع کیا۔ 13 ویں اوور میں بابر اعظم نے ورون چکرورتی کی گیند پر چھکا لگاکر ٹی-20 انٹرنیشنل میں 21 ویں نصف سنچری لگائی۔ محمد رضوان نے بھی کپتان کا اچھا ساتھ نبھاتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ رضوان سال 2021 میں 18 ٹی-20 انٹرنیشنل مقابلوں میں ایک سنچری اور 8 نصف سنچری لگا چکے ہیں۔ یہ کھلاڑی اس سال 101 کی اوسط سے 800 سے زیادہ رن بناچکا ہے۔ بابر اعظم نے 52 گیندوں میں 6 چوکے اور دو چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 68 رنوں کی اننگ کھیلی۔ محمد رضوان 55 گیندوں میں 6 چوکے اور تین چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 68 رنوں کی اننگ کھیلی۔ محمد رضوان 55 گیندوں میں 6 چوکے اور تین چھکے کی مدد سے 79 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

      اس سے قبل ہندوستان نے ابتدائی جھٹکوں کے باوجود پاکستان کے خلاف 7 وکٹ پر 151 رنوں کا بہترین اسکور کھڑا کیا۔ کپتان وراٹ کوہلی نے پہلے اوور میں کریز پر قدم رکھ دیا تھا۔ انہوں نے 19 ویں اوور میں آوٹ ہونے سے پہلے 49 گیندوں پر 57 رن بنائے، جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔ شاہین شاہ آفریدی (31 رنوں پر تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے سبب ہندوستان ایک وقت تین وکٹ پر 31 رن بناکر جدوجہد کر رہا تھا۔ وراٹ کوہلی اور رشبھ پنت (30 گیندوں پر 39 رن) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 40 گیندوں پر 53 رنوں کی شراکت داری کی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: