உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان نے مخالف ٹیم کو 60 رن بھی نہیں بنانے دیئے، ٹی20 میچ میں 9 وکٹ سے روندا

    پاکستان نے مخالف ٹیم کو 60 رن بھی نہیں بنانے دیئے، ٹی20 میچ میں 9 وکٹ سے روندا

    پاکستان نے مخالف ٹیم کو 60 رن بھی نہیں بنانے دیئے، ٹی20 میچ میں 9 وکٹ سے روندا

    Womens Asia Cup: ہندوستان کے بعد پاکستان نے بھی خواتین ایشیا کپ میں جیت کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ ٹیم نے ایک مقابلے میں ملیشیا کو 9 وکٹ سے روند دیا۔ لیگ اسپنر طوبیٰ حسن نے 2 وکٹ حاصل کئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      ڈھاکہ: پاکستان کی خواتین ٹیم نے بھی ایشیا کپ میں جیت کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ ٹیم نے ایک مقابلے میں ملیشیا کو 9 وکٹ سے روند دیا۔ مخالف ٹیم کی 9 کھلاڑی دہائی کے اعدادوشمار تک نہیں پہنچ سکیں۔ ملیشیا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوور میں 9 وکٹ پر 57 رن ہی بناسکی۔ ایلسا ہنٹر نے سب سے زیادہ ناٹ آوٹ 29 رن بنائے۔ لیگ اسپنر طوبیٰ حسن (Tuba Hassan) نے 4 اوور میں 13  رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ جواب میں پاکستان نے ہدف کو 9 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ طوبیٰ حسن کو پلیئر آف دی میچ ملا۔ اس سے پہلے ہندوستانی خواتین ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 41 رنوں سے شکست دی تھی۔

      میچ میں پاکستان کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملیشیا نے بے حد ہی دھیمی شروعات کی۔ 10 اوور کے بعد اسکور 4 وکٹ پر 26 رن تھا۔ ہنٹر نے 51 گیندوں پر ناٹ آوٹ 29 رن بناکر ٹیم کا اسکور 50 رن کے پار پہنچایا۔ انہوں نے تین چوکے لگائے۔ وان جولیا نے بھی 11 رنوں کا تعاون دیا۔ دیگر کوئی کھلاڑی دہائی کے اعدادوشمار تک نہیں پہنچ سکی۔ طوبیٰ حسن کے علاوہ آف اسپنر امیمہ سہیل نے 3 اوور میں 19 رن دے کر 3 وکٹ اپنے نام کئے۔

      سدرہ امین نے کھیلی طوفانی اننگ

      جواب میں کھیلنے اتری پاکستانی ٹیم نے بہترین شروعات کی۔ سدرہ امین اور منیبا علی نے پہلے وکٹ کے لئے 6 اوور میں 45 رن جوڑ کر ٹیم کی جیت یقینی کردی۔ سدرہ امین نے طوفانی ہاتھ دکھائے۔ انہوں نے 23 گیندوں پر 31 رن بنائے۔ اسٹرائیک ریٹ 135 کا رہا۔ 5 چوکا لگایا۔ منیبا علی 23 گیندوں پر 21 اور کپتان بسمہ معروف 8 گیندوں پر 8 رن بناکر ناٹ آوٹ رہیں۔ ابھی 66 گیندوں کا کھیل باقی تھا۔

      اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم نے جیمیما روڈرگز کی نصف سنچری اننگ کی بدولت بڑی جیت درج کی تھی۔ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 150 رن بنائے تھے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 109 رن بناکر سمٹ گئی تھی۔ ہندوستانی خواتین ٹیم نے سب سے زیادہ 6 بار ایشیا کپ کا خطاب جیتا ہے۔ فائنل میں دو بار پاکستان کو بھی شکست دی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: