نئی دہلی: پاکستان نے نیدرلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ونڈے (NED vs PAK 1st ODI) میں منگل کو 16 رنوں سے جیت درج کی۔ پاکستان نے سلامی بلے باز فخر زماں (109) کی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اووروں میں 6 وکٹ پر 314 رن بنائے۔ اس کے بعد نیدر لینڈ نے کپتان اسکاٹ ایڈورڈس کی ناٹ آوٹ نصف سنچری کی بدولت 298 رن بنائے، لیکن ہدف سے پیچھے رہ گیا۔ اس جیت سے پاکستان نے تین میچوں کی اس سیریز میں 1-0 کی سبقت بنالی۔ اب دوسرا ونڈے 18 اگست کو روٹرڈیم کے اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم کو شروعاتی جھٹکا 10 رن کے ٹیم اسکور پر لگا، جب امام الحق (2) کو کنگما نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کردیا۔ اس کے بعد فخر زماں اور بابر اعظم نے مل کر دوسرے وکٹ کے لئے 168 رنوں کی شراکت کی۔ بابر اعظم نے 85 گیندوں پر 74 رنوں کی اپنی اننگ میں 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وہیں، فخر زماں نے 109 گیندوں پر 109 رن بنانے کے دوران 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ فخر زماں کو ’مین آف دی میچ‘ بھی منتخب کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔Asia Cup 2022: سابق پاکستانی کپتان نے ہندوستان کو بتایا خطاب کا مضبوط دعویدار، VIDEO میں بتائی وجہشاداب خان 48 رن بناکر ناٹ آوٹ لوٹے۔ انہوں نے 28 گیندوں کی اپنی طوفانی اننگ میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ آغا سلمان نے 16 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 27 رنوں کا تعاون دیا۔ نیدر لینڈ کے لئے بیس ڈی لیڈ اور وین بیک نے 2-2 وکٹ کے لئے جبکہ کنگما کو ایک وکٹ ملا۔
یہ بھی پڑھیں۔چتیشور پجارا اب وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کے برابر پہنچے، جلد دودنوں کو چھوڑ سکتے ہیں پیچھے315 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اترے نیدر لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس کے تین وکٹ 62 رن تک گر گئے۔ سلامی بلے باز وکرم جیت سنگھ (65) ایک اینڈ پر ڈٹے رہے اور انہوں نے ٹام کوپر (65) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 97 رن جوڑے۔ ٹام کوپر نے 54 گیندوں پر 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے جبکہ وکرم جیت نے 98 گیندوں کی اپنی صبر کے ساتھ کھیلی گئی اننگ میں 5 چوکے لگائے۔
اس کے بعد کپتان اسکاٹ ایڈورڈس نے ٹیم کو ہدف تک پہنچانے کے لئے پوری کوشش کی۔ حالانکہ ٹیم 300 کے اعدادوشمار کو پار نہیں کرپائی۔ اسکاٹ ایڈورڈس 60 گیندوں پر 6 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 71 رن بناکر ناٹ آوٹ لوٹے۔ پاکستان کے لئے حارث روف اور نسیم شاہ نے 3-3 وکٹ حاصل کئے جبکہ محمد وسیم جونیئر اور محمد نواز کو 1-1 وکٹ ملا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔