உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    NED vs PAK: نیدر لینڈ کے خلاف تیسرے ونڈے میں ہارتے ہارتے بچا پاکستان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کا جلوہ

    پاکستانی ٹیم کو نیدر لینڈ کے خلاف جیت کے لئے مشقت کرنی پڑی۔

    پاکستانی ٹیم کو نیدر لینڈ کے خلاف جیت کے لئے مشقت کرنی پڑی۔

    Netherlands vs Pakistan 3rd ODI: پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم (91 رن) کی شاندار اننگ کے باوجود 49.4 اوور میں 206 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی۔ نیدر لینڈ نے 49.2 اوور میں 197 رن پر اپنے سبھی وکٹ گنوا دیئے۔ نسیم شاہ مین آف دی میچ بنے، جنہوں نے 5 وکٹ حاصل کئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Chennai | Kolkata | Lucknow
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کو نیدر لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ونڈے میں اتوار کو قریبی جیت ملی۔ روٹرڈم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم (91 رن) کی شاندار اننگ کے باوجود 49.4 اوور میں 206 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی۔ اس کے بعد نیدر لینڈ نے 5 وکٹ پر 116 رن بنالئے تھے۔ ٹیم کا چھٹا وکٹ 172 رن پر تیجا ندامنرو (24) کے طور پر گرا اور اس نے 49.2 اوور میں 197 پر اپنے سبھی وکٹ گنوا دیئے۔

      مین آف دی میچ رہے نسیم شاہ نے 33 رن دے کر 5 وکٹ لئے۔ وہیں، محمد وسیم نے جونیئر نے 36 رن دے کر 4 وکٹ اپنے نام کئے۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 0-3 سے کلین سوئپ کی۔ کپتان بابر اعظم نے 125 گیندوں پر 7 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ وہیں، فخر زماں نے 26 اور محمد نواز نے 27 رنوں کا تعاون دیا۔
       یہ بھی پڑھیں۔


       یہ بھی پڑھیں۔


      نیدر لینڈ کے سلامی بلے باز وکرم جیت سنگھ (50 رن) اور ٹام کپور (62 رن) کی نصف سنچری اننگ بھی ٹیم کو جیت تک نہیں لے جاسکیں۔ وکرم جیت نے 85 گیندوں کی اپنی اننگ میں 7 چوکے لگائے۔ ٹام کپور نے 105 گیندیں کھیلیں اور 4 چوکوں کی مدد سے 62 رن بنائے۔ تیجا نے 32 گیندوں پر 2 چوکے لگائے۔

      تیجا اور ٹام کپور نے چھٹے وکٹ کے لئے 56 رن جوڑے۔ ان کے علاوہ موسیٰ احمد (11) کی دہائی کے اعدادوشمار کو چھو سکے۔ پاکستان نے بھی 6 گیند بازوں کو آزمایا، لیکن کامیابی نسیم شاہ اور محمد وسیم کو مل سکیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: