ہوم » نیوز » اسپورٹس

PAK VS SA: پاکستان نے جیتا راولپنڈی ٹسٹ، حسن علی نے حاصل کئے 10 وکٹ، جنوبی افریقہ کو کیا کلین سوئپ

تیز گیند باز حسن علی (60رن پر پانچ وکٹ) اور شاہین آفریدی (51رن پر چار وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پانچویں اور آخری دن پیر کو 95رن سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز کو 2-0سے کلین سویپ کرلیا۔

  • Share this:
PAK VS SA: پاکستان نے جیتا راولپنڈی ٹسٹ، حسن علی نے حاصل کئے 10 وکٹ، جنوبی افریقہ کو کیا کلین سوئپ
پاکستان نے جیتا راولپنڈی ٹسٹ، حسن علی نے حاصل کئے 10 وکٹ

راولپنڈی: تیز گیند باز حسن علی (60رن پر پانچ وکٹ) اور شاہین آفریدی (51رن پر چار وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پانچویں اور آخری دن پیر کو 95رن سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز کو 2-0سے کلین سویپ کرلیا۔پاکستان کو اس سیریز جیت سے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 120پوائنٹ ملے۔

پاکستان نے چوتھے دن اپنی دوسری اننگز میں 298رن بناکر جنوبی افریقہ کے سامنے جیت کے لئے 370رن کا ہدف رکھا تھا۔ جنوبی افریقہ نے ہدفت کا تعاقب کرتے ہوئے پانچویں دن ایک وکٹ پر 127رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی دوسری اننگز 91.4اوور میں 274رن پر سمٹ گئی۔ سلامی بلے باز ایڈ مارکم (108 رن) کی شاندار سنچری بھی جنوبی افریقہ کو شکست سے نہیں بچا سکی۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز حسن علی نے 16اوور میں 60رن پر پانچ وکٹ، بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی نے 21اوور میں 51رن پر چار وکٹ اور لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 23.4اوور میں 56رن پر ایک وکٹ لیکر پاکستان کو شاندار فتح دلائی۔

 حسن علی اور شاہین آفریدی نے برپا کیا قہر

مارکرم نے اپی سنچری مکمل کی اور ایسا لگنے لگا کہ جنوبی افریقہ میچ جیت سکتا ہے، لیکن اس کے بعد حسن علی نے پہلے مارکرم اور اس کے بعد وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک کو آوٹ کرکے جنوبی افریقہ کو بڑا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد جارج لنڈے کو آوٹ کرکے حسن علی نے اپنے پانچ وکٹ پورے کئے۔ آخر میں شاہین آفریدی نے نچلے آرڈر کے بلے بازوں کو نمٹاکر پاکستان کو میچ میں جیت دلا دی۔ جنوبی افریقہ ایک وقت 3 وکٹ پر 241 رن بنا چکا تھا، لیکن اگلے 7 وکٹ اس نے محض 33 رنوں پر گنوا دیئے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 08, 2021 05:27 PM IST