Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » اسپورٹس

    پاکستان کی حیرت انگیز جیت ، " 40 منٹ " میں ختم کردیا میچ !۔

    یک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

    • Share this:
    پاکستان کی حیرت انگیز جیت ،
    یک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

    یک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز  اپنے نام کرلی ہے۔ خاص بات یہ ہی کہ پاکستان نے یہ میچ صرف 40 منٹ میں ہی ختم کردیا ۔ دراصل پاکستان نے پہلے گیند بازی کرتے ہوئے زمبابوے کو محض 67 رنوں پر ڈھیر کردیا اور اس کے بعد پاکستانی بلے بازوں نے 9.5 اووس میں ایک وکٹ گنوا کر ہدف حاصل کرلیا ۔


    زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ زمبابوے کے کھلاڑی پاکستانی بولرز کے سامنے ایک ایک کرکے ڈھیر ہوتے گئے اور پوری ٹیم صرف 67 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 22 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ۔


    جواب میں پاکستان نے مطلوبہ 9.5 اوورس میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔  آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی امام الحق تھے ، فخر زمان نے 43 جب کہ بابر اعظم نے 19 رنز بنائے۔

    First published: Jul 18, 2018 05:32 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading