உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ میچ میں ہرایا، بابر اینڈ کمپنی کی فائنل میں انٹری

    پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ میچ میں ہرایا، ایشیا کپ سے افغانستان اور ہندوستان دونوں باہر

    پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ میچ میں ہرایا، ایشیا کپ سے افغانستان اور ہندوستان دونوں باہر

    بابر اعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم نے ایشیا کپ 2022 کے دلچسپ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں انٹری کرلی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: بابر اعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم نے ایشیا کپ 2022 کے دلچسپ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں انٹری کرلی۔ آخری اوور میں نسیم شاہ نے مسلسل دو چھکے لگاکر پاکستان کو دلچسپ جیت دلائی۔ فائنل میں پاکستان کا سامنا 11 ستمبر کو سری لنکا سے ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی افغانستان کرکٹ ٹیم کا ایشیا کپ کا سفر بھی ختم ہوگیا۔ وہیں دوسری طرف ٹیم انڈیا کی بھی نظریں افغانستان کی جیت پر مرکوز تھیں، لیکن ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کی تمام امیدیں ختم ہوگئیں۔

      فائنل میں پہنچنے والی پاکستان کے علاوہ دوسری ٹیم سری لنکا ہے۔ سری لنکا اور پاکستان دونوں ہی ٹیمیں سپر-4 راونڈ میں دو دو میچ جیت چکی ہیں۔ ہندوستان کو اپنا آخری مقابلہ جمعرات کو افغانستان سے کھیلنا ہے۔ حالانکہ پاکستان کی جیت کے بعد اب اس میچ کی کوئی اہمیت نہیں رہ گئی ہے۔

      پاکستان کو افغانستان کے خلاف جیت کے لئے 130 رنوں کا ہدف ملا تھا۔ اس کا پیچھا کرتے ہوئے پاکستان کی شروعات خراب رہی۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم اپنی پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوگئے۔ وہ کھاتہ تک نہیں کھول پائے۔ انہیں فضل حق فاروقی نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ اس کے بعد چوتھے اوور میں فخر زماں رن چرانے کے چکر میں رن آوٹ ہوگئے۔ وہ 9 گیندوں میں پانچ رن ہی جوڑ پائے۔ پاکستان نے 18 رن کے اندر ہی دو وکٹ گنوا دیئے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ایشیا کپ 2022 تو پھسل گیا، اب T20 World Cup جیتنا ہے تو ہندوستان کو کرنے ہوں گے یہ سدھار

      یہ بھی پڑھیں۔

      ICC T20I Rankings: بابر اعظم کو پاکستانی ساتھی محمد رضوان نے پیچھے چھوڑا، پارٹنر ہی پیچھے چھوڑ کربن گیا نمبر-1

      حالانکہ دوسرے اینڈ سے محمد رضوان مسلسل بڑے شاٹس کھیلتے رہے، لیکن شارجہ کے دھیمے وکٹ پر وہ بھی راشد خان اور مجیب الرحمٰن جیسے اسپن گیند بازوں کے آگے نہیں ٹک پائے اور 9ویں اوور میں 26 گیندوں میں 20 رن بناکر راشد خان کا شکار ہوگئے۔ پاکستان نے 50 رن کے اندر ہی تین وکٹ گنوا دیئے تھے۔ حالانکہ افتخار احمد، شاداب خان اور آخر میں نسیم شاہ کی اننگ سے پاکستان یہ دلچسپ میچ جیت گیا۔

      افغانستان کی خراب بلے بازی

      اس میچ میں افغانستان کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اور میں محض 129 رن ہی بناپائے۔ ابراہیم زادران (35) کو چھوڑ دیں تو افغانستان کا کوئی بلے باز بڑا اسکور نہیں بناپایا۔ ویسے، افغانستان کے سلامی بلے بازوں نے ٹیم کو اچھی شروعات دلائی تھی، لیکن شارجہ کے دھیمی وکٹ پران دونوں کے آوٹ ہوتے ہی افغانستان کی اننگ لڑکھڑا گئی اور 20 اوور میں افغانستان 6 وکٹ کے نقصان پر 129 رن بناپایا۔ پاکستان کے لئے حارث روف نے سب سے زیادہ دو وکٹ حاصل کئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: