ہندوستان کے سامنے جھکا پاکستان، ’ غیر جانبدار‘مقام پر کھیلنے کے خواہشمند، باقی ٹیمیں پاکستان میں کھیلیں گی

ہندوستان کے سامنے جھکا پاکستان، ’ غیر جانبدار‘مقام پر کھیلنے کے خواہشمند، باقی ٹیمیں پاکستان میں کھیلیں گی(فائل فوٹو)

ہندوستان کے سامنے جھکا پاکستان، ’ غیر جانبدار‘مقام پر کھیلنے کے خواہشمند، باقی ٹیمیں پاکستان میں کھیلیں گی(فائل فوٹو)

ایشیا کپ 2 سے 17 ستمبر تک کرانے کی تجویز ہے جس میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ تاہم، مقام پر غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے میچوں کے صحیح شیڈول کا اعلان ہونا باقی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہندوستان کے میچوں کا انعقاد ’ غیر جانبدار‘مقام پر کرانے کے ساتھ  ایشیا کپ کی میبانی کی تجویز جمعہ کو ایشیائی کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو دیا ہے۔ پی سی بی سربراہ نجم سیٹھی نے بتایا کہ انہوں نے اس تجویز کو اے سی سی کے پاس بھیجا ہے۔ اس میں ہندوستان اپنے میچ محفوظ مقام پر کھیل سکتا ہے جب کہ باقی ٹیمیں پاکستان میں کھیلیں گی۔

    ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ایشین ٹورنامنٹ کو غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ رمیز راجہ کی جگہ پی سی بی کا سربراہ بنے سیٹھی نے کہا- ہم نے اسے 'ہائبرڈ ماڈل' پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں پاکستان ایشیا کپ کے میچ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گا اور ہندوستان اپنے میچ غیر جانبدار مقامات پر کھیلے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل کو یہ ہماری تجویز ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    یہ ہیں آئی پی ایل کی تاریخ کے 5 سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی، جانیے کس نے کمائی کتنی رقم

    ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کو ہندوستان جانے کی صلاح

    ایشیا کپ 2 سے 17 ستمبر تک کرانے کی تجویز ہے جس میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ تاہم، مقام پر غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے میچوں کے صحیح شیڈول کا اعلان ہونا باقی ہے۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور ہندوستان کے علاوہ سری لنکا، افغانستان، بنگلہ دیش کے ساتھ کوالیفائر ٹیم شرکت کرے گی۔ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ نیپال میں جاری ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    IPL پوائنٹس ٹیبل میں کون رہے گا سرفہرست،کیسے منتخب ہوں گی پلے آف کے لیے 4 ٹاپ ٹیمیں

    پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اگلے ماہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کونسل کے اجلاس کے لیے بھارت کے دورے سے نجم سیٹھی کو بہت زیادہ امیدیں ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر خارجہ کے دورہ گوا سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: